آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ٹی20 ورلڈکپ فائنل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے ہیں۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دبئی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی20 ورلڈکپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کروایا۔
انہوں نے 15 کی اوسط سے 4 اوورز میں 60 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی اپنے نام نہیں کی۔
اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے کروائی تھی تاہم اب بولنگ کا یہ بدترین ریکارڈ مچل اسٹارک کے نام ہوگیا۔
سری لنکن فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔
آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،مچل مارش 77اور ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر نمایاں رہے
دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، کپتان کین ولیم سن 85 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2016 میں انگلینڈ کیخلاف6وکٹ پر 161 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
جس کے بعد کپتان ولیم سن اور مارٹن گپٹل نے اننگز کو آگے بڑھایا ۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 76 رنز پر پہنچا تو گپٹل 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
2 وکٹیں گرنے کے باوجود بھی کپتان ولیم سن نے محتاط انداز نہ اپنایا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کردی۔
انہوں نے 32 گیندوں پر ففٹی بنائی۔
کپتان ولیم سن 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس کے علاوہ گلین فلیپس 18 رنز بناسکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔اسٹارک کے چار اوورز میں 60 رنز اسکور ہوئے۔
اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ 2012 میں سری لنکا کےلاستھ ملنگا نے کرائی تھی، انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چار اوورز میں 54 رنز دیے تھے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں زیر کر کے فائنل میں پہنچا جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) الفا اسپورٹس فیسٹیول میں آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز انڈر 13 اور انڈر 15 کے مقابلے منعقد هوے۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زہر اہتمام آرم ریسلنگ کے مقابلے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کالج میں منعقد ہوا۔ اس ایونٹ میں کراچی کی 7 گرلز اسکول و کالج اور 8 بوائز اسکول و کالج کی ٹیموں نے شرکت کی۔
الفا ہائی اسکول، الفا گرلز اسکول، حبیب گرلز اسکول، Elixer اسکول، BVS اسکول کی گرلز اور بوائز نے کامیابی حاصل کی۔ افتتاحی تقریب میں الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے اسپورٹس کوارڈینیٹر ماجد رسول نے ربن کاٹ کر چمپین شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پرصدر سندھ آرم ریسلنگ انتصار حیدر، سعید عالم، سینئرنائب صدررمیز صدیقی، سید محمّد ناصر علی، کاشف احمد فاروقی، عظمیٰ شیخ، یسرئ ذولفقار، ماہم ادریس، ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض شہلا افتخار، شاداب افتخار، سلمان اسماعیل، اور ان کے ساتھ محمّد جاوید، شاہزیب نظر، حق نواز، حمزہ جاوید خان، آصف عزیز، جاوید عرب ودیگر نے شرکت کی۔
ملتان /کراچی (اسپورٹس رپورٹر)بہاولپور ڈس ایبلڈنے دفاعی چیمپئن ملتان ڈس ایبلڈکو آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف ساتویں نیشنل ڈس ایبلٹی ٹی 20کرکٹ چیمپئن شپ میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ، نیشنل چیمپئن شپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بہاولپور ڈس ایبلڈنے ملتان ڈس ایبلڈ کو اپ سیٹ کرتے ہوئے اسے 27رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے آءوٹ کر دیا ۔ ملتان میں اتوار کو کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ملتان ڈس ایبلڈنے ٹاس جیت کر بہاولپور ڈس ایبلڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ بہاولپور ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصا ن پر149رنز بنائے
اس کی جانب سے محمد نعمان نے 56گیندوں پر8چوکوں کی مدد سے64رنز کی بہترین اننگ کھیلی جبکہ محمد عابد نے 42گیندوں پر56رنز اسکور کئے ۔ دونوں نے پہلی وکٹ پر126رنز کی شراکت بھی قائم کی ،ملتان ڈس ایبلڈ کی جانب سے عمیزالرحمان نے 27رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ،جواب میں ملتان ڈس ایبلڈ کی ٹیم 19اوورز میں 122رنز پر ڈھیر ہو گئی ،اس کی جانب سے عبدالمنان نے 33گیندون پر45اور جہانزیب ٹوانہ نے 17رنز اسکور کئے
فاتح بہاولپور ڈس ایبلڈکی جانب سے محمد نعمان نے بیٹنگ کے بعد بالنگ میں بھی اپنا جادو دکھاتے ہوئے 17 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ آصف کھچی اور اسد الرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آءوٹ کیا ۔ محمد نعمان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،انہوں نے مسلسل تین میچوں میں مسلسل تین مرتبہ مین آٖف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا ۔ چیمپئن شپ کا تیسرا مرحلہ منگل سے لاہور میں شروع ہوگا ۔
سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم بھی فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ایک کھلاڑی کو کیوں ٹیم سے الگ کیا جارہا ہے، حسن علی ہمارے لیے ایک شاندار پرفارمر رہا ہے اور انہوں نے ہمیں میچ جتوائے ہیں۔وسیم اکرم نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کوئی بھی کرکٹر کیچ ڈراپ کر سکتا ہے؟کیا اس سے وہ برا کھلاڑی بن جاتا ہے؟ سابق کرکٹر نے کہا کہ صرف ایک غلطی پر پورا ملک حسن علی کے پیچھے پڑ گیا ہے جوکہ اچھی بات نہیں ہے
میں بھی ماضی میں اس سے گزرا ہوں، وقار یونس اس سے گزرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں کرکٹ صرف ایک کھیل ہے، وہاں ناقص پرفارمنس کے اگلے دن شائقین حوصلہ دیتے ہیں، اگلی بار اچھا پرفارم کرلینا۔سابق کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھی کیچ چھوڑے، حسن کا اعتماد بہت کم ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ مکمل طور پر گِر نہ جائیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو اہم مشورہ دے دیا۔روہیت شرما کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا کپتان مقرر کرنے پر شاہد آفریدی نے بی سی سی آئی کے فیصلے کی تعریف کی اور انکشاف کیا کہ انہیں اس طرح کے اعلان کی توقع تھی۔ شاہد آفریدی نے ایک نجی خبر رساں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روہیت شرما کی ذہنیت انہیں ایک شاندار کھلاڑی بناتی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دھواں دار بلے باز جہاں ضرورت ہو آرام سے رہتا ہے اور ضرورت پڑنے پر جارحیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں نے روہیت شرما کے ساتھ ایک سال تک کھیلا ہے وہ شاندار شاٹ سلیکشن کے ساتھ ایک شاندار کھلاڑی ہیں
۔دریں اثنا، شاہد آفریدی کو یہ بھی لگتا ہے کہ ویرات کوہلی کو تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑ کر اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔شاہد آفریدی نے کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ویرات کوہلی کو صرف ایک کھلاڑی کے طور پر اپنا کیرئیر جاری رکھنے کا فیصلہ لینا چاہیے کیونکہ اس طرح ان پر پریشر کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اپنی کرکٹ اور بلے بازی سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ کسی ٹیم کی کپتانی کرنا آسان نہیں ہے، خاص کر بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھارت کے باہر ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفی دے دیا تھا اور انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ویرات کوہلی کی کپتانی چھوڑنے کے بعد روہیت شرما کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا ہے۔
فتح کا تاج کس کے سر سجے گا، کون ہوگا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن فیصلہ کل ہوجائے گا جہاں ورلڈ کپ فائنل کے لیے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 2 بہترین ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا، تمام نظریں کل ہونے والے ورلڈ کپ فائنل پر جمی ہوئی ہیں جس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیت کے لیے پنچہ آزمائی کریں گی۔کیویز نے اب تک ہونے والے میچز میں صحیح معنوں میں ٹیم ورک دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی ہے، ٹیم میں اسپن کے شعبے میں اش سودھی اور مچل سانٹنر پر انحصار کرے گی وہیں یٹنگ کی ذمے داری کپتان کین ولیمسن کے کندھوں پر ہوگی۔اس میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا لگا جہاں ان کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے انجری کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
آسٹریلیا کی بات کی جائے تو سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دینے والی ٹیم میں بھی میتھیو ویڈ جیسے جارحانہ مزاج کے کھلاڑی ہیں حو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلا حیت رکھتے ہیں تو دوسری طرف گلین میکسویل ہیں جو گیند کو گرائونڈ کی ہر جانب پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز بھی کینگروز کی فاسٹ بولنگ اسٹرینتھ میں ہیں۔دونوں ٹیمیں اس سے پہلے کبھی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں، کل دنیا پہلی بار نیا ٹی ٹوئنٹی چیمپئن دیکھے گی، ایونٹ کا فائنل معرکہ کل شام 7 بجے دبئی کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ دبئی سے بنگلہ دیش پہنچ گیا ہے، ڈھاکہ پہنچنے کے بعد قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی ہیں،آج صبح ڈھاکہ پہنچنے پر ان تمام ارکان کی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی
ٹیم مینجمنٹ نے کل بروز اتوار کو کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں رکھی،قومی اسکواڈ کل ٹیم ہوٹل میں جم اور پول سیشن کرے گا
https://youtu.be/80JXHeoufqA
اسکواڈ 15 نومبر سے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بیس جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بائیس نومبر کو کھیلا جائیگا
پاکستان کے دورہ بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں، ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائیگا
پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر محمد حفیظ ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو کا حصہ ہوں گے تفصیلات کے مطابق پاکستانی مشہور آل راونڈر محمد حفیظ ابوظبی ٹی ٹین میں دہلی بلز کی طرف سے میدان میں اتریں گے صہیب مقصود د پہلے سے دہلی بلز کا حصہ ہیں جبکہ محمد عامر، محمد اعظم،وہاب ریاض ،رومان رئیس اور انور علی بھی ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں شامل ہیں
ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں چھ ٹیمیں 19نومبر کو میدان میں اتریں گی ابوظبی ٹی ٹین کا شیڈیول جاری ہو چکا ہے دہلی بلز اپنا پہلا میچ 19نومبر کو ناردن وائیرز کے خلاف کھیلے گی شیڈیول کے مطابق پندرہ دن میں35میچز کھیلے جائے گے لیگ کا فائنل 4دسمبر کو شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا