Author: newseditor

  • گورنمنٹ انٹر ہائیر سیکنڈری سکول رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

    گورنمنٹ انٹر ہائیر سیکنڈری سکول رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

    پشاور( سپورٹس رپورٹر)گورنمنٹ انٹر ہائیر سیکنڈری سکول رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ارمڑ بالا نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نحقی کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سرہ درگئی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری سپورٹس ڈسٹرکٹ پشاور نوید اختر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

    ان کے ہمراہ کلیم خان محسود ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری سپورٹس ،حاجی الیاس آفریدی ڈی پی ای، عبدالرئوف خٹک ، عرفان اﷲ پی ای ٹی ، سجاد خان ڈی پی ای اور محمد علی پی ای ٹی صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ، ٹیکنیکل آفیشلز اعجاز محمد ، محمد علی ، محمد اقبال ، عزیر محمد ، تنویراحمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ رسہ کشی مقابلوںمیں ڈڈسٹرکٹ پشاور کے پچاس ہائیر سیکنڈری سکولزنے حصہ جسکے پہلے سیمی فائنل میںگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نحقی نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سفید سنگ کو دو ایک سے شکست دی جبکہ اور گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول ارمڑ بالا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سرہ درگئی دو ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، اس موقع پر مہمان خصوصی نے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں اور محنت کی وجہ سے سکول سطح پر رسہ کشی کھیل فروغ ملا انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔

  • خیبرپختونخوا ایج گروپ بوائز سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع

    خیبرپختونخوا ایج گروپ بوائز سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع

    پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا انڈر11 ‘انڈر13 اور انڈر15 بوائز سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی’ مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی پاکستان سکواش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ونگ کمانڈر ارمغان نے کیا’ان کے ہمراہ پی اے ایف کے ڈائریکٹر سپورٹس گروپ کیپٹن سید احمد قاضی’صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منصور زمان’آرگنائزنگ سیکرٹری منور زمان سمیت دیگر عہدیدار و اراکین بھی موجود تھے

    چیئرمین سکواش ایسوسی ایشن قمرزمان کے مطابق ان مقابلوں میں 120 سے زائدکھلاڑی شرکت کررہے ہیں ان مقابلوں کے بعد انٹر سکولز مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا پانچ روزہ مقابلوں کے لئے ایک لاکھ روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے خواہش مند کھلاڑی ان مقابلوں میں شرکت کرسکتے ہیں ۔

  • امریکن نژاد پاکستانی مارشل آرٹ پلئیر حاشر خالد راجہ نے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

    امریکن نژاد پاکستانی مارشل آرٹ پلئیر حاشر خالد راجہ نے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

    امریکن نژاد پاکستانی مارشل آرٹ پلئیر حاشر خالد راجہ نے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا.امریکن نژاد پاکستانی مارشل آرٹ پلئیر حاشر خالد راجہ نے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیالاس ویگاس سے آمدہ اطلاعات کے مطابقپاکستانی ابھرتے ہوئےانٹرنیشنل اسٹار حاشر خالد راجہ نے لاس ویگاس امریکہ میں منعقدہ عالمی مارشل آرٹ جوجستو مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ھے حاشر خالدنے امریکہ میں جاری عالمی مقابلوں میں یہ کارنامہ انجام دیکر چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ حاشر خالد راجہ معروف پاکستانی کراٹے ماسٹر شیہان راجہ خالد جنجوعہ کے صاحبزادے ہیں جوپاکستان سوکشن فیڈریشن کے صدر اور راجاز مارشل آرٹس سو کیوکشن سوک سینٹر فیز 4 بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں . حاشر خالد راجہ نے تین میں سے 2 فائٹ جیت کر دوسری نمبرکے ساتھ سلور میڈل جیتا۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے مختلگ ویٹ کٹیگریوں میں شرکت کی۔ سپر ھیوی ویٹ میں کینتھ سلوسٹر۔فیدر ویٹ میں کرسٹائن پرزکاسٹرو۔میڈل ویٹ میں پیٹرک ایورٹ بیونز۔مڈل ھیوی ویٹ میں انڈریز کرسٹوفر میں کامیاب رہے جبکہ خواتین کا ٹائٹل ایزبیل انجیلینہ۔لائٹ ویٹ مقابلہ وکٹوریہ الوریز۔اور ھیوی ویٹ ٹائٹل سمانتھا زپیڈا نے جیتا۔

    عالمی جوجسٹو چیمپئن شپ بین الاقوامی جوجسٹو فیڈریشن کے زیر اہتمام سب سے بڑے ایونٹس تھے۔ اس سال، منتظمین نے انٹرنیشنل نوائس جوجسٹو چیمپئن شپ، Kidsکڈز انٹرنیشنل جوجسٹوچیمپئن شپ، اور لاس ویگاس سمر انٹرنیشنل اوپن چیمپئن شپ کو شامل کر کے چار ٹورنامنٹس کو یکجا کر دیا۔ لاس ویگاس کنونشن سینٹر یو ایس اے میں منعقدہ میگا ایونٹ میں دنیا بھر میں 8000 سے زائد رجسٹرڈ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔مارشل آرٹ کا اسٹائل جوجسٹو دُنیا میں مقبول ترین کھیل ہے مارشل آرٹ کا سٹائل جوجسٹو سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس کیلئے بہترین کھیل ہے مارشل آرٹ کا سٹائل جوجسٹو لڑکیوں کیلئے بہترین اور محفوظ کھیل ہے کیونکہ اس سے لڑکیاں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے مضبوط ہوتی ہے اور اس کھیل سے لڑکیوں کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جس کے بل بوتے پر وہ کسی بھی ہنگامی حالات میں خوداپنی حفاظت کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔

    جوجسٹوآج پاکستان میں بھی مقبول ترین کھیل ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں نے جوجسٹو کے انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا جوجسٹوکے کھیل کا معیار بلند کرنے کیلئے ہم ایک ماسٹر پلان تیار ہےجس پر عملدرآمد شروع ہونے سے پاکستان جوجسٹو ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا، یاد رہے کہ رواں سال پاکستان نے آن لائن ورلڈ جوجسٹو مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا تھا۔۔انٹرنیشنل لیگ ابو ظہبی جوجسٹو پرو پاکستان میں بھی ہوگی،فرنچائز پاکستان کو مل گئی کھلاڑی بغیر فیس کے پاکستان میں ہی انٹرنیشل ایونٹ میں شرکت کرسکیں گے۔انٹرنیشنل لیگ میں کھیلنے کے باعث کھلاڑی عالمی رینکنگ بہتر بناتے ہوئے اولمپکس میں کوالیفائی کرسکیں گے۔

  • ایشین چیمپینز ٹرافی کی تیاری کے لئے30رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان

    ایشین چیمپینز ٹرافی کی تیاری کے لئے30رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپینز ٹرافی کی تیاری کے لئے30رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا،ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ تعینات، کیمپ 20 نومبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا تفصیلات کے مطابق 14 دسمبر تا 22 دسمبر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 30 کھلاڑیوں کو قومی سینئر ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوا لیا ہے۔ کیمپ 20 نومبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا جوکہ 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے محکمانہ این او سی، چھ ماہ معیادی پاسپورٹ، آٹھ عدد پاسپورٹ سائز تصاویر سمیت 20نومبر کو کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کو رپورٹ کریں۔


    پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں جن 30کھلاڑیوں کو بلوایا گیا ہے ان میں منیب الرحمٰن(گول کیپر، سوئی سدرن گیس)، اکمل حسین(گول کیپر، واپڈا)، دفاعی کھلاڑی: مبشر علی (واپڈا)، ابوبکر محمود(نیشنل بینک)، تعظیم الحسن (ماڑی پیٹرولیم)، امجد علی خان (واپڈا)، جنید کمال (نیشنل بینک)، عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک)، احتشام اسلم (ماڑی پیٹرولیم) سمیع اللہ خان (کسٹمز) ارباز احمد( ماڑی پیٹرولیم) فارورڈز: عمر بھٹہ (واپڈا)، علی شان (سوئی سدرن گیس)، ایم اظفر یعقوب (سوئی سدرن گیس)، اعجاز احمد (واپڈا)، احمد ندیم (نیشنل بینک)، حمزہ وحید (ایئر فورس)، سلمان رزاق (واپڈا)، نوید عالم (سوئی سدرن گیس)، عبید اللہ (سندھ،واپڈا)، نوحیز زاہد ملک (نیشنل بینک)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، جنید منظور (نیشنل بینک)، ذکریا حیات (ایئرفورس)، علی عزیز (واپڈا)، مرتضیٰ یعقوب (ماڑی پیٹرولیم)، حسن امین (ملتان)، شاہ زیب خان (سندھ)، ایم رضوان سینئر (آرمی) اور عثمان خان (پنجاب) شامل ہیں


    کیمپ کمانڈنٹ ، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید ہونگے جبکہ کوچز اولمپین سید سمیر حسین( ایئر فورس) اور اجمل خان لودھی انٹرنیشنل(سیالکوٹ) ، ندیم خان لودھی(سیالکوٹ) ویڈیو انالسٹ، ڈاکٹر اسد عباس شاہ (لاہور) اور عابد امین (لاہور) بطور فریکل ٹرینر قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینگے

  • رمیز راجہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر مسرور

    رمیز راجہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر مسرور

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد سے ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان اس کھیل سے کتنی محبت کرتا ہے۔

    آئی سی سی بورڈ کے اس فیصلے کا مطلب ہے کہ فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا۔

    ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی کے اس فیصلے سے بے حد خوش ہیں اور وہ آئی سی سی اور اس کے آزاد پینل کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک ایلیٹ ایونٹ کے لیے میزبان ملک کے طور پر پاکستان کا انتخاب کیا ہے۔ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے بورڈ ممبران اور دنیا بھر کو پاکستان کرکٹ کی بھرپور قوت دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ذریعے ہم دنیا کو بآور کروائیں گے کہ ہم کتنے عظیم میزبان ہیں ،جہاں ہم اس کھیل سے اپنی محبت کا مظاہرہ کریں گے ۔ یہ ایونٹ پاکستان میں رہنے والے شائقین کرکٹ کے لیےکسی اعزاز سے کم نہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اب ہمیں آئی سی سی کی توقعات اور مقررہ معیار کے مطابق ایک ایونٹ کے کامیاب انعقاد کی منصوبہ بندی کرنی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک ایسی مضبوط ٹیم بھی تیار کرنی ہے کہ جو ہوم گراؤنڈ کے سامنے میدان میں اترے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے۔

  • پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا

    پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا

    پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی، پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے آئندہ عالمی ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جبکہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

    2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، 2027 میں جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔اسی طرح 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

    آئی سی سی کے مطابق 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جبکہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، 2027 میں جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔اسی طرح 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

  • جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لئے اٹھارہ رکنی قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کا اعلان کردیا،چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر نے ہیڈکوچ جونیئر ہاکی ٹیم دانش کلیم اور خواجہ جنید کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کیا، رانا عبدالوحید جونیئر ورلڈ کپ میں قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کی قیادت کرینگے جبکہ معین شکیل نائب کپتان ہونگے، کھلاڑیوں میں وقار(گول کیپر)، عقیل احمد، رضوان علی، عدیل لطیف ، محمد حماد الدین انجم، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عمیر ستار، عبداللہ اشتیاق (گول کیپر)، محب اللہ، ابوذر، محسن حسن، عبدالمنان، عبدالرحمٰن، رومان خان اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔


    پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈکواٹرز لاہور میں چیئر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر نے ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم اور ہیڈ کوچ قومی سینیئر ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کے ہمراہ جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ 24 نومبر تا 5 دسمبر انڈیا کے شہیر بھوبنیشور میں منعقد ہونے والے جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کے اٹھارہ کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر نے بتایا کہ تقریبا تمام کھلاڑیوں کے ویزہ جات موصول ہوچکے ہیں تاہم ابوذر اور محمد عبداللہ (فل بیک) کے ویزہ ابھی تک موصول نہیں ہوئے جوکہ قومی امید ہے کہ بروقت موصول ہو جائیں گے تاہم متبادل کے طور پر ہمارے پاس علی عزیز اور سمیع اللہ خان موجود ہیں۔ اولمپین منظور جونیئر نے مزید کہا کہ میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اراکین اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ایاز محمود، اولمپین ناصر علی، اولمپین خالد حمید، اولمپین وسیم فیروز کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے عرق ریزی سے بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ کوویڈ صورتحال کی بدولت جونیئر ٹیم کو انٹرنیشنل ایکسپوژر نہیں مل سکا جسکی بناء پر جونیئر ٹیم کو یورپی ممالک کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل نہ ہوسکا تاہم پی ایچ ایف کی جانب سے سینئر جونیئر ٹیموں کے میچز سے جونیئر کھلاڑیوں کو سیکھنے کے مواقع ملے۔


    ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور بھرپور فارم میں ہیں،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹور نہ ہونے کی وجہ کورونا صورتحال تھی جس سے پاکستان سمیت پوری دنیا دوچار رہی۔ دوسری جانب ہماری ٹیم کو کسی نے کھیلتے نہیں دیکھا، یہ ہمارا پلس پوائنٹ ہے جبکہ جرمنی سمیت دگر ٹیموں کے چند میچز دیکھے جاچکے ہیں۔ اولمپین دانش کلیم نے کہا کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ایف آئی ایچ میگا ایونٹ میں سرپرائز کرینگے۔
    قومی جونیئر ہاکی سکواڈ 20 نومبر کو بذریعہ ھوائی جہاز براستہ دوبئی انڈیا روانہ ھوگا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 21 اور 22 نومبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔21 کو چلی کے خلاف جبکہ 22 کو کینیڈا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا جائیگا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ کے مطابق ان میچز کی فوٹیج بنانےکی اجازت نہیں ھوگی۔


    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے زیراہتمام ہاکی انڈیا کی میزبانی میں 24 نومبر تا 5 دسمبر انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کرینگی۔ 16 ٹیموں میں میزبان ملک انڈیا، پاکستان، جرمنی،بیلجیئم، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، ملایشیا، ساوتھ افریقہ، چلی، کینیڈا، فرانس، پولینڈ، کوریا، امریکا اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایف آئی ایچ شیڈول کے مطابق ٹیموں کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں بیلجیئم، ملایشیا، ساوتھ افریقہ اور چلی پول بی میں انڈیا ، کینیڈا، فرانس اور پولینڈ پول سی میں ہالینڈ، سپین، کوریا اور امریکہ پول ڈی میں جرمنی، ارجنٹائن، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔ پول ڈی میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی جبکہ 27 نومبر کو پاکستان مصر سے نبرد آزما ہوگا۔قومی جونیئر ہاکی سکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول راؤنڈ کا اپنا آخری میچ28 نومبر کو کھیلے گا۔

  • پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ایک جونیئر مرد اور ایک خاتون سائیکلسٹ بحرین میں تربیت حاصل کریں گے

    پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ایک جونیئر مرد اور ایک خاتون سائیکلسٹ بحرین میں تربیت حاصل کریں گے

    پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے اپنے پریس بیان میں بتایا کہ جونیئر مرد اور ایک جونیئر خواتین سائیکلسٹ 22 نومبر 2021 سے منامہ بحرین میں روڈ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیے گئے۔ کیمپ کا انعقاد بحرین سائیکلنگ ایسوسی ایشن یو سی آئی سالیڈیرٹی پروگرام کے تحت کرے گی۔ اس سلسلے میں تمام اخراجات بحرین سائیکلنگ ایسوسی ایشن برداشت کرے گی۔

    مسٹر شاہ نے مزید بتایا کہ پی سی ایف کے متعدد بین الاقوامی سائیکلنگ ایسوسی ایشنز کے ساتھ بہت اچھے ورکنگ تعلقات ہیں اور ہمارے سائیکلسٹ پورے ایشیا میں بین الاقوامی تربیتی کیمپوں میں مستقل شرکت کرتےرہتئے ہیں۔ انہوں نے صدر بحرین سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیاجس نے پاکستان کے کوٹے کو ڈبل کیا اور دو سائکیسٹوں کو تربیت کی دعوت دی اور انہوں نے ہمارے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی تربیت کا موقع فراہم کرنے میں ذاتی دلچسپی لی۔

  • کراٹے کوچ شاہ فیصل نے ورلڈ کوالیفائیڈ کراٹے کوچ امتحان پاس کرلیا

    کراٹے کوچ شاہ فیصل نے ورلڈ کوالیفائیڈ کراٹے کوچ امتحان پاس کرلیا

    پشاور(سپورٹس رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اور قومی کراٹے کوچ شاہ فیصل نے پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں ورلڈ کوالیفائیڈ کراٹے کوچ کا امتحان پاس کر لیا ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ خاص طور پر خیبرپختونخوا کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے’شاہ فیصل نے اس سے قبل قومی مختلف کورسز میں کامیابی حاصل کی اس کے بعد انہوں نے اب ورلڈ کوالیفائیڈ کراٹے کوچ کا امتحان پاس کرکے پاکستان میں پہلا کوچ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ِ ِ، ورلڈ کراٹے فیڈریشن کی جانب سے شاہ فیصل کو فیڈریشن کی طرف سے پانچ سال کا لائسنس اور کارڈ جاری کردیاگیا ،سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک اور ڈپٹی کمشنر سوات سابق ڈی جی سپورٹس جنید خان نے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبرپختونخوا اور محکمہ سپورٹس کیلئے اعزا ز کی بات ہے امید ہے کہ وہ اسی طرح اپنی محنت جاری رکھتے ہوئے اپنے صوبے اور ملک کانام مستقبل میں روشن کریں گے

    ،واضح رہے کہ وہ اس سے قبل پشاور سپورٹس کمپلیکس بھی تعینات رہے ‘کراٹے کے پانچ مرتبہ قومی چیمپئن رہے ‘ایشین کوالیفائیڈ کراٹے کوچ رہے’8 سال 65 کے جی کی کلاس میں ناقابل شکست رہے نوسال تک صوبائی ٹیم کے کپتان رہے وہ اس سے قبل بھی کئی عہدوں پر تعینات رہے اور کھیلوں کے فروغ و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرچکے ہیں’وہ پشاور میں ہونیوالے انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کے فوکل پرسن رہے ‘انوکی نے پشاور یں دیگر پہلوانوں کیساتھ اپنے فن کامظاہرہ کیا تھا’وہ قائداعظم گیمز’انٹرپراونشل گیمز اور نیشنل گیمز پشاور میں بھی فوکل پرسن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے یں اور انڈر23 گیمز کے آرگنائزنگ سیکرٹری بھی رہے ہیں مستقبل میںبھی ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

  • سندھ اسپورٹس بورڈ آل سندھ علامہ اقبال باکسنگ ٹورنامنٹ19,18نومبر کومنعقد ہوگا

    سندھ اسپورٹس بورڈ آل سندھ علامہ اقبال باکسنگ ٹورنامنٹ19,18نومبر کومنعقد ہوگا

    کراچی (اسپورٹس نیوز)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے 2روزہ سندھ اسپورٹس بورڈ آل سندھ علامہ اقبال باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے، بروز جمعرات جمعہ 19,18نومبر کو استاد علمہ محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں منعقد ہوں گے۔ جس میں سندھ کے تمام ڈویژن کے سینئر کلاس کے مرد باکسرز، وزن +92,92,86,81,75,71,67,73.5, 60,57,54,51,48کلو گرامز اور خواتین باکسرز 66,63,60,57,54,52,48کلو گرامز میں حصہ لیں گے۔سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق تمام سینئر مرد و خواتین باکسرز کے وزن و ڈڑازجمعہ 19نومبر کو 8:00بجے تا 10:30 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب، ککری گراؤنڈ ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے دوران 38ویں نیشنل باکسنگ(مرد)اور دوسری نیشن باکسنگ (خواتین) چیمپئن شپ 2021 منعقدہ لاہور کے لئے سندھ باکسنگ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ فائینل اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزمحترم اختر عنایت بھرگڑی ہوں گے۔کوباکسروں میں انعامات کریں گے۔اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کیئے جاچکے ہیں۔

error: Content is protected !!