Tag: ٹائٹل

  • فائنل میں پہنچے تو۔۔۔۔ڈیرن سیمی کا بڑااعلان سامنے آگیا

    فائنل میں پہنچے تو۔۔۔۔ڈیرن سیمی کا بڑااعلان سامنے آگیا

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کی پوری ٹیم کراچی آئے گی،ٹائٹل کے دفاع کیلئے پر امید ہیں، مایوس کن نتائج پر انجریز کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہیں کروں گا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ اگرچہ ایونٹ کے آغاز اور دوران ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر میں ان کے پیچھے چھپ نہیں رہا اور نہ ہی ہارنے پر کوئی بہانے تراش رہا ہوں۔انھوں نے واضح کیا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں میں نہ صرف ایلیمنیٹرز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ ہم فائنل میں بھی رسائی حاصل کرنے اور ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے بھی پراعتماد ہیں۔سیمی نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے ان کی ٹیم کو ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کو میدان میں عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا۔ سیمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈالنے پر بھی کافی خوش اور اس بار پشاور زلمی کے فائنل میں جگہ بنانے پر کراچی میں کھیلنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم فیصلہ کن معرکے تک پہنچے تو پھر تمام کھلاڑی کراچی میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

     

  • ہر میچ اب ہمارے لئے اہم،تمیم اقبال

    ہر میچ اب ہمارے لئے اہم،تمیم اقبال


    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے سلامی بلے باز تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کو 3 میچز میں سے ایک میں کامیابیجب کہ 2 میجز میں سکشت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑی تمیم اقبال ٹیم کے اہم رکن ہیں اور وہ پہلے ایڈیشن سے ہی زلمی کا حصہ ہیں۔دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کل اپنا اہم میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی جس کے لیے پوری ٹیم پریکٹس میں مصروف ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ ہر میچ اب ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اچھی ٹیموں سے مقابلہ کر رہے ہیں جس میں سے ایک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹائٹل کے دفاع کے لیے جیت کا تسلسل ضروری ہے جس کے لیے ہم بھرپور کوشش کریں گے۔

  • چولستان جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

    چولستان جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

    کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ ) قلعہ دراوڑ میں ہونے والی تیرہویں چولستان جیپ ریلی دفاعی چیمپئن نادر مگسی نے جیت لی۔ خواتین کیٹگری میں تشنا پٹیل نے میدان مارلیا۔ چولستان جیپ ریلی کا فائنل مرحلہ ختم ہوگیا جس میں نادر مگسی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
    صاحبزدہ سلطان سات منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کیٹگری میں تشنا پٹیل نے میدان مار لیا۔ انہوں نے 110 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 40 منٹ میں طے کیا۔ سٹاک کٹیگری میں عاصمہ دوسرے اور مومل خان تیسرے نمبر پر رہیں۔ شائقین نے مقابلوں کا بھرپور لطف اٹھایا اور جیتنے والے ڈرائیوروں کو خوب داد دی۔

     

  • واجبات ادائیگی،پشاور زلمی نے وضاحت پیش کردی

    واجبات ادائیگی،پشاور زلمی نے وضاحت پیش کردی

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ذمے تمام واجبات بمعہ ٹیکس پاکستان کرکٹ بورڈ کو ادا کرچکے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس  میں کہا گیا ہے کہ پشاور زلمی اپنے ذمے تمام واجبات بمعہ ٹیکس ادا کرچکے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق فرنچائز اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ بروقت ادائیگیوں سے پی ایس ایل کو شاندار انداز میں منعقد کرنے میں مدد ملے گی اور اس حوالے سے وہ پی سی بی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور زلمی ذمہ دار فرنچائز کی حیثیت سے تمام ادائیگیاں وقت پر کرنے پر یقین رکھتی ہے اور  پی ایس ایل تھری کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بعض پی ایس ایل فرنچائز کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو واجبات کی عدم ادائیگی کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اب وہ تیسرے ایڈیشن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

error: Content is protected !!