
شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانیوالی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے معذرت کرلی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزجس نے پہلے دونوں ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، تیسرے سال آخری چار ٹیموں کی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد مشکل صورتحال کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اسکے تمام اہم غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی ہے۔انگلینڈ کے 37 سالہ سابق ٹیسٹ بیٹسمین کیون پیٹرسن کے ساتھ 27 سال کے جیسن روئے نے انکار کے ساتھ کوئٹہ کی مشکلات بڑھائیں ،36 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کا نام اس فہرست کا حصہ بننا کوئٹہ کیلئے اس لیے بھی بڑا دھچکا ہوگا،کیونکہ واٹسن 9 میچوں میں 311 رنز اور 10 وکٹوں کیساتھ سیزن تھری میں اس ٹیم کے سب سے بڑے پرفارمر ہیں۔جنوبی افریقا کے 28 سالہ رویلی روسو کے بھی پاکستان جاکر کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔ کوئٹہ کو آسٹریلوی بالر بین لافن بھی دستیاب نہیں جبکہ ایک اور آسٹریلوی بالر جان ہیسٹنگز پہلے ہی ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔بنگلہ دیش کے محمود اﷲ سری لنکا میں ٹرائی سیریز سے 18 مارچ کو فارغ ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستان جانیوالے کرکٹرز میں نمایاں کھلاڑی ہوں گے۔اس بار پی سی بی نے پاکستان جانیوالے کھلاڑیوں کیلئے الگ سے 20 ہزار ڈالر رکھے تھے تاہم اسکے باوجود انگلش اور آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان جاکر کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔5 مارچ 2017کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں جب پی ایس ایل ٹو کا فائنل کھیلا گیا تھا تب بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث پشاور زلمی سے 58 رنز سے ہار گئی تھی۔
Tag: کیون پیٹرسن
-

پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر،،کون کونسا غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آرہا
-

کیون پیٹرسن نے پی ایس ایل میں شریک بائولرز کو مان بڑھا دیا

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ میں بولنگ کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دے دیا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار شاندار ہے، ایک بلے باز ہونے کی حیثیت سے آپ کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے پاس کچھ اچھے فاسٹ بولرز اور اسپنرز موجود ہیں۔اور یہ تمام بین الاقوامی معیار پر پورا اترتے ہیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیگ میں بلے بازی کے معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اس کی وجہ شاید یہ بھی ہے کہ وکٹیں اتنی اچھی نہیں جتنی ہوسکتی ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کیچنگ کا معیار بھی انتہائی شاندار ہے جبکہ یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین کام کررہی ہے۔کوئٹہ کے ساتھ تین سال سے وابستہ رہنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم فیملی جیسی ہے اور انہیں یہاں ہمیشہ سپورٹ ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ندیم عمر ٹیم کے ایسے مالک ہیں جن کے لیے آپ میچ جیتنا چاہیں گے کیوں کہ وہ آپ کو بہت عزت دیتے ہیں۔
-

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیوانے ہو جائیں تیار،آج ہوگا بڑا ٹاکرا

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کے سنسنی سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایونٹ کا دسواں میچ کھیلا جائے گا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں اپنے 3،3 میچز کھیل چکی ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو تمیم اقبال، کامران اکمل، محمد حفیظ اور حارث سہیل جیسے بلے بازوں کا ساتھ حاصل ہے جب کہ پیس بیٹری میں ان کے پاس حسن علی، کرس جورڈن اور وہاب ریاض جیسے بولر موجود ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے پاس بھی کئی بڑے نام موجود ہیں، کیون پیٹرسن، جیسن رائے، محمد اللہ، شین واٹسن اور اسد شفیق سرفراز الیون کی بیٹنگ کی جان ہیں جب کہ بولنگ کے شعبے میں راحت علی، محمد نواز اور انور علی ہتھیار ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز تین میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ لاہور قلندرز اپنے تینوں میچز میں ناکامی کے بعد سب سے آخر میں ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، ملتان سلطانز تیسرے، پشاور زلمی چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
-

کیون پیٹرسن کا پاکستان آکر نہ کھیلنے کا واضح اعلان

شارجہ:(سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ بلے باز کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس سرفراز احمد جیسا کپتان ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز کو ٹیم کے تمام کھلاڑی پسند کرتے ہین اور وہ کرکٹ کو بہت اچھا سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ صرف 12 ماہ دور ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ سرفراز کو کہیں کہ آپ ہماری ٹیم کی ورلڈ کپ میں قیادت کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے صرف 12 ماہ قبل آپ کپتان تبدیل نہیں کرسکتے اور اگر ایسا کیا جائے تو ٹیم کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔پیٹرسن نے کہا کہ میرا تجربہ کہتا ہے کہ کپتان کو سپورٹ کیا جائے، اس سے ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی محفوظ محسوس کرتے ہیں۔پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس بار کوئٹہ کو جیتتا دیکھنا چاہتا ہوں لیکن پاکستان نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے گزشتہ تین سیزنز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، میرا ٹیم میں کردار نہ صرف میچ فنش کرنا بلکہ نوجوانوں کی تربیت بھی کرنا ہے۔اس سوال پر کہ کیا وہ مزید کرکٹ کھیلنا چاہیں گے، پیٹرسن نے کہا کہ انہیں فیلڈنگ سے نفرت ہے، 20 سالوں پر محیط کریئر کے دوران انہیں کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی اور وہ اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہیں۔جارحانہ بلے باز نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے لیے اس مرتبہ ٹرافی جیتوں کیوں کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کی ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہو یہی بات کافی ہے کیوں کہ حقیقت میں صرف یہی چیز معنی رکھتی ہے۔
-

کیون پیٹرسن نے ایسا کام کردیا کہ آپ تصویر دیکھ کر دنگ رہ جائینگے
نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گیڈیئیٹرز کے کھلاڑی اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ننھے تیندوے کو گود لے لیا ہے۔
پی ایس ایل میں شرکت کیلئے دبئی آئے ہوئے کیون پیٹرسن اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر بھارت گئے جہاں انہوں نے ننھے تیندوے کو گود میں لے کر دودھ پلایا۔

پیٹرسن نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی تو مداحوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔
واضح رہے کہ کیون پیٹرسن جانوروں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور گزشتہ دنوں بھارت میں تندوؤں کی نسل کو خطرات سے متعلق خبر پر انہوں نے ننھے تیندوے کو گود لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
-

کیون پیٹرسن کا کرکٹ سے مکمل کنارہ کشی اختیارکرنیکا اعلان

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق انگلش کرکٹرکیون پیٹرسن نے کرکٹ سے مکمل طورپرکنارہ کشی اختیارکرنیکا اعلان کردیا۔پاکستان سپرلیگ کا تیسرا ایڈیشن ان کے کیرئیرکا آخری ٹورنامنٹ ہوگا،انگلش کرکٹ بورڈ نے توگزشتہ 5سال سے کیون پیٹرسن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا لیکن تب سے وہ دنیا بھرمیں مختلف ٹی 20لیگزکھیل رہے ہیں۔پیٹرسن نے اپنی فیملی کو وقت دینے کیلئے اب کرکٹ سے مکمل طورپرکنارہ کشی اختیارکرنیکا فیصلہ کیا ہے،اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرکیا۔انگلش کرکٹرکا کہنا ہے کہ اب کھیل کوخیرباد کہنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن میرے پروفیشنل کیرئیرکا آخری ٹورنامنٹ ہوگا اوراس کے بعد کرکٹ کا باب بند ہوجائیگا۔دوہزارپانچ میں ایشزسیریزمیں ڈیبیوکے بعد کیون پیٹرسن اپنی جارحانہ کرکٹ کی وجہ سے مداحوں کے فیورٹ کرکٹربن گئے، 104ٹیسٹ کھیلنے والے پیٹرسن نے 2014میں آخری بارانگلینڈ کی نمائندگی کی جبکہ ون ڈے اورٹی 20فارمیٹ میں 2013میں آخری بارانگلینڈ کی جانب سے ان ایکشن ہوئے۔ -

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن،بڑے بڑے غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کو تیار،ایک نام انکاری

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے 2 پلے آف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، تاہم پاکستان میں ہونے والے 3 میچوں میں غیر ملکی کرکٹرز کی شرکت بدستور سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔
پی ایس ایل کے2 فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم اس سال پلے آف اور فائنل میں پہنچی تو کوئٹہ کو انگلینڈ کے مشہور زمانہ بیٹسمین کیون پیٹرسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، تاہم ندیم عمر نے وعدہ کیا کہ وہ کیون پیٹرسن کو پاکستان لانے کے لئے قائل کریں گے۔
گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم عمر نے کہا کہ کیون پیٹرسن کا یہ سال ریٹائر منٹ کا سال ہےاور وہ اس حوالے سے مصروف ہیں اور وہ دبئی میں ہمارے ساتھ موجود ہوں گے لیکن لاہور اور کراچی میں آنے کے ان کے امکانات کم ہیں، البتہ آسٹریلوی شین واٹسن سمیت تمام غیر ملکی پاکستان آئیں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال لاہور میں پی ایس ایل فائنل میں کیون پیٹرسن سمیت اکثر غیر ملکی لاہور نہیں آئے تھے، جس کی وجہ سے کوئٹہ کو فائنل میں پشاور زلمی نے شکست دے دی تھی۔
ادھر ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ دونوں فائنلز میں شکست پر مجھے اپنے کرکٹ کیریئر میں ہمیشہ افسوس رہے گاجبکہ ندیم عمر نے کہا کہ کوئٹہ نے پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں سرفراز احمد کو شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا تھا۔
دوسری جانب پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد شوٹنگ کے وقت ملک میں نہیں تھے، لیکن افتتاحی تقریب میں آفیشل سانگ میں سرفراز احمد کو شامل کیا جائے گاجبکہ کوئٹہ کی ٹیم میں بلوچستان کےکھلاڑیوں کو نمائندگی دی جائے گی۔
پی ایس ایل میں بنگلہ دیش کے محمود اللہ5 اور افغانستان کے راشد خان2 میچوں کے لئے دستیاب ہوں گےاور ان کی جگہ جیسن رائے اور جان ہیسٹنگز لیں گےاور وہ دونوں پاکستان آنے کو تیار ہیں۔