آسٹریلین اوپن ٹینس میں پاکستان کے اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈویوسو کی جوڑی نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈویوسو کا مقابلہ نمبر 7 سیڈ فرانس کے نکولز ماہوت اور فیبرس مارٹن سے ہوا۔
میچ میں اعصام اور الیگزینڈر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گھنٹہ 27 منٹ جاری رہنے والے میچ میں 6-7، 7-5 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
میچ کے اختتام پر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی اور اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سوشل میڈیا پر جاری پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت صحافیوں اور کرکٹ پنڈتوں میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈیجیٹل مہم کا چوتھا مرحلہ 5 مئی بروز منگل کو شروع ہوا جہاں مداحوں کو ٹیسٹ اسپنرز پر مشتمل اپنی پسندیدہ دو جوڑیاں چننے کا موقع دیا گیا ہے۔سابق ٹیسٹ آف اسپنر توصیف احمد نے اپنے سابقہ پارٹنر اور 1987 بنگلور ٹیسٹ کی فاتح ٹیم کے اہم رکن اقبال قاسم کے ساتھ ایک بار پھر باؤلنگ کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر توصیف احمد نے گگلی ماسٹر مشتاق احمد کو اپنا ڈریم پیئر قرار دیا ہے۔
پاکستان کے سابق آف سپنرتوصیف احمد نے کہاکہ وہ خوش قسمت تھے کہ انہیں اپنے کیرئیر کے دوران مرحوم عبدالقادر اور اقبال قاسم جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا موقع ملا تاہم انہیں کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ اقبال قاسم کا نام لیں گے جن کیساتھ انہوں نے بھارت کے خلاف 1987 بنگلور ٹیسٹ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ توصیف احمد نے کہا کہ اس ٹیسٹ میچ میں ہم دونوں نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیرئیر کے دوران مینٹورشپ پر اقبال قاسم کے مشکور ہیں۔توصیف احمد نے کہا گو کہ انہیں مشتاق احمد کے ساتھ زیادہ دیر باؤلنگ کرنے کا موقع نہیں ملا مگر وہ گگلی ماسٹر کو اپنا ڈریم پیئر چننا چاہیں گے. انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد ایک جارحانہ مزاج باؤلر تھے جو کسی خوف کا شکار نہیں ہوتے تھے۔ توصیف احمد نے کہا کہ مشتاق احمد کی حریف کھلاڑیوں کے خلاف دلیری کی وجہ سے وہ ان کے معترف رہیں گے۔
اْدھر مشتاق احمد نے اپنا ڈریم پیئر چننے پر سابق آف اسپنر توصیف احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سابق لیگ اسپنر نے اپنے سابقہ پارٹنر ثقلین مشتاق اور موجودہ کرکٹر یاسر شاہ کے ساتھ باؤلنگ کی خواہش ظاہر کی ہے۔سابق کرکٹر مشتاق احمد نے توصیف احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق آف اسپنر کے ساتھ یو بی ایل کے لیے اکٹھے کرکٹ کھیل چکے ہیں اور اپنے کیرئیر کے آغاز میں توصیف احمد نے ان کی بہت مدد کی۔سابق کرکٹر نے کہا گو کہ وہ لیجنڈری کرکٹر مرحوم عبدالقادر کے ہمراہ بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں مگر ہم دونوں کی ورائٹیز ایک جیسی تھی لہٰذا اگر وہ ماضی کے کسی اسپنر کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کرتے ہیں تو وہ ثقلین مشتاق ہوں گے۔مشتاق احمد نے کہا کہ وہ اور ثقلین مشتاق ایک ساتھ باؤلنگ کرچکے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کی باؤلنگ کو اچھی طرح سمجھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شراکت داری نے پاکستان کو ملک اور بیرون ملک کئی میچز جتوانے میں اہم کردار بھی ادا کیا۔
مشتاق احمد نے کہا کہ وہ موجودہ اسپنرز میں یاسر شاہ سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ کئی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور وہ لیگ اسپنر کے ساتھ اپنی ڈریم جوڑی بنانے کو اعزاز سمجھیں گے۔ڈریم ٹیسٹ جوڑی چننے کے لیے اسپنرز کے انتخاب کا معیار 75 ٹیسٹ وکٹیں رکھا گیا ہے۔پی سی بی نے اس سرگرمی کے ذریعے مداحوں کو مختلف ادوار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اپنے پسندیدہ بلے بازوں اور باؤلرز کو جوڑیوں کی شکل دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ یہاں اسپنرز سے قبل فاسٹ باؤلرز، اوپنرز اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی جوڑیوں پر مشتمل مہم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔اس دوران اوپنرزکی مہم میں 1990 کی دہائی کے عظیم کرکٹرز سعید انور اور عامر سہیل پر مشتمل جوڑی مقبول ترین رہی۔ اس مہم میں سعید انور اور ماجد خان کو دوسری مقبول ترین جوڑی کا درجہ ملا۔
مڈل آرڈر بلے بازوں کے ڈریم پیئرز میں یونس خان اور محمد یوسف سب سے مقبول جوڑی رہی جبکہ سابق کپتان انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی۔فاسٹ باؤلرز کے ڈریم پیئرز میں ٹوڈبلیوز کی جوڑی نے مقبولیت کے تمام گذشتہ ریکارڈز توڑدئیے۔ وسیم اکرم اور محمد آصف کی تصوراتی جوڑی اس فہرست میں دسرے نمبر پر رہی۔دو روز تک جاری رہنے والی اسپنرز کے ڈریم پیئرز پر مشتمل مہم کے بعد آلراؤنڈرز، وکٹ کیپر اور مقبول ترین ٹیسٹ کپتان کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سوشل میڈیا پر جاری پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت صحافیوں اور کرکٹ پنڈتوں میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈیجٹل مہم کا تیسرا مرحلہ3مئی بروزاتوار کو شروع ہوا جہاں مداحوں کوٹیسٹ فاسٹ باؤلرز میں سے اپنی پسندیدہ جوڑی چننے کا موقع دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 178 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے عمران خان کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں میں سے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو اپنے ڈریم پیئر کے لیے چنا ہے۔
شعیب اختر:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ وہ ماضی کے فاسٹ باؤلرز میں سے عمران خان کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے کیرئیر کے عروج میں عمران خان کے ساتھ دوسرے اینڈ سے باؤلنگ کرتے تو دونوں کھلاڑیوں کی کا مائنڈ سیٹ ایک ہوتا اور وہ یہ کہ حریف ٹیم کی کوئی وکٹ نہیں چھوڑنی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ ان کے ہم مزاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلر کا غضہ اور خوف ان کے جیسا ہوسکتا ہے لہٰذا وہ نسیم شاہ کو اپنا ڈریم پیئر چنیں گے۔
نسیم شاہ:
قومی ٹیسٹ کرکٹ نسیم شاہ نے کہا کہ وسیم اکرم کے بعد اب شعیب اختر کی جانب سے مجھے اپنے ڈریم پیئر میں شامل کرنے پران کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ فاسٹ باؤلرز کے ڈریم پیئر کا حصہ بننا میرے لییکسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ جن فاسٹ باؤلرز کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی آج ان کا میرے ساتھ باؤلنگ کی خواہش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کے لیے جارحانہ مزاجی بہت ضروری ہے، شعیب اختر کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
ادھر ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے حسن علی کو اپنی ڈریم جوڑی میں چن لیا ہے۔محمد عباس 18 ٹیسٹ میچوں میں 75 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
محمد عباس:
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کا کہنا ہے کہ ماضی کے عظیم باؤلرز کی فہرست میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ان کے لیے ایک مشکل انتخاب ہوگا تاہم وہ وسیم اکرم کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کہ وہ ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے وسیم اکرم کے ہمراہ باؤلنگ کا انتخاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ فاسٹ باؤلرز میں سے حسن علی کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش کریں گے۔
ڈریم ٹیسٹ جوڑی چننے کے لیے فاسٹ باؤلرز کے انتخاب کا معیار 75 ٹیسٹ وکٹیں رکھا گیا ہے۔
پی سی بی نے اس سرگرمی کے ذریعیمداحوں کو مختلف ادوار میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اپنے پسندیدہ بلے بازوں اور باؤلرز کو جوڑیوں کی شکل دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔ جہاں فاسٹ باؤلرز، اوپنرز اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی جوڑیوں پر مشتمل مہم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔
اس دوران اوپنرزکی مہم میں 1990 کی دہائی کے عظیم کرکٹرز سعید انور اور عامر سہیل پر مشتمل جوڑی مقبول ترین رہی۔ اس مہم میں سعید انور اور ماجد خان کو دوسری مقبول ترین جوڑی کا درجہ ملا۔
مڈل آرڈر بلے بازوں کے ڈریم پیئرز میں یونس خان اور محمد یوسف سب سے مقبول جوڑی رہی جبکہ سابق کپتان انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہی۔
دو روز تک جاری رہنے والی فاسٹ باؤلرز کے ڈریم پیئرز پر مشتمل مہم کے بعد اسپنرز، آلراؤنڈرز، وکٹ کیپر اور مقبول ترین ٹیسٹ کپتان کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔