Tag: کرکٹر

  • کمنٹیٹر ڈینی موریسن کا پاکستان آنے سے انکار

    کمنٹیٹر ڈینی موریسن کا پاکستان آنے سے انکار

    معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن سپورٹس لنک یو اے ای کے نمائندے عمران خان یوسفزئی کےہمراہ

     

    دبئی (عمران خان یوسفزئی سے) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور کمنٹیٹر و سابق کرکٹر  ڈینی موریسن جو کے دبئی میں پی ایس ایل کا آفیشل حصہ ہیں نے پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت نہ  کرنے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق سپورٹس لنک کے دبئی میں نمائندے  عمران یوسفزئی کو ڈینی مورسین نے بتایا کے وہ یو اے ای کے میچز کے بعد واپس اپنے ملک چلے جائئنگے جہاں اپنی شادی کی سالگرہ اپنی بیوی کے ساتھ منائینگے اس لیئے پاکستان کے میچزیز میں شرکت مکمن نہیں اب ایک طرف تو نجم سیٹھی پی سی پی کے چیئرمین ٹرافی ملک لے جانے کی بات کرتے ہیں دوسری طرف وہ آفیشلز جنہیں پی سی پی نے ہی ایس ایل کی مد میں بھاری فیسیں ادا کیں انکے انکار کے بعد پچھلے سال کی طرح اگر اس بار کھلاڑیوں نے بھی انکار شروع کر دیا تو ویسٹ انڈیز سیریز کا کیا مستقبل ہو گا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بن جائے گا۔

     

  • پہلےپی ایس ایل ،ہنی مون بعد میں،صہیب مقصود

    پہلےپی ایس ایل ،ہنی مون بعد میں،صہیب مقصود

    ملتان(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی دعوت ولیمہ کا مقامی ہوٹل میں اہتمام کیاجس میں ٹیسٹ کرکٹر ذوالفقار بابر ،دوست احباب اور عزیزواقارب نے شرکت کی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب مقصود نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے د بئی روانگی کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ کے میرے دوست نہیں آ سکے میرا فوکس بھی پی ایس ایل پر ہے ہنی مون بعد میں منائیں گے ، اپنی روانگی بارے انہوں نے کہا کہ وہ اگلے دوتین روز میں د بئی روانہ ہوں گے ۔
     

     

  • سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری

    سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری


    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید کو نوٹس آف چار ج جاری کردیا ۔ان پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق نمبر 2.1,1,2.1.2,2.1.3,2.1.4اور 2.4.4کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ناصر جمیشد کو اس نوٹس کا جواب دینے کے لئے 14دن دیئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ناصر جمشید پی سی بی کے 2.4.6کوڈ کی خلاف ورزی پر پہلے ہی گیارہ دسمبر 2017سے ایک سال کی پابندی کی سز بھگت رہے ہیں ۔پی سی بی سپاٹ فسکنگ پر شرجیل خان اور خالد لطیف پر پہلے ہی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرچکا ہے ۔

  • افغان کرکٹر نے سر ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا

    افغان کرکٹر نے سر ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا

    افغانستان کے انڈر 19 کرکٹر باہر شاہ محبوب نے بیٹنگ ایوریج میں عظیم بلے باز ڈان بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ افغانستان کرکٹ بین الاقوامی سطح پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور اس کی سینئر ٹیم رواں سال کے آخر میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی وہیں پر اس کے کھلاڑی بھی بھرپور انداز سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، افغانستان کے ابھرتے ہوئے بلے باز باہر شاہ محبوب نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 اننگز میں ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں اور ان کی رنز بنانے کی اوسط 121.77 ہو گئی ہے جو کہ ڈان بریڈمین سے بھی بہتر ہے

     

    انہوں نے 256 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ڈیبیو میچ میں انفرادی طور پر دوسری بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے ٹرپل سنچری بھی اپنے نام کی تھی اور وہ جاوید میانداد کے بعد ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ شاہ اس وقت نیوزی لینڈ میں انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے افغانستان ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ کپ میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوا کر سینئر ٹیم میں جگہ بنانے کا سنہری موقع ہو گا، میں بھی سخت محنت کر رہا ہوں، ہر میچ میں کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

     

error: Content is protected !!