ڈی جی براوو کا نیا گانا آگیا،ویڈیو دیکھیں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ڈی جے براوو نے اپنی ٹیم کے لیے گلوکاری کے جوہر دکھا کر’وی دی گلیڈی ایٹرز‘ سے شائقین کا دل جیت لیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل جیتنے کے لیے بے تاب ہے جس کے لیے ٹیم کے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں لیکن اس کے ساتھ کھلاڑی شائقین کو انٹرٹینمنٹ کا تڑکا بھی بھرپور دے رہے ہیں۔ڈی جے براوو نے اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ’کوئٹہ وی دی گلیڈی ایٹرز‘ گانا گا کر سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے ۔ڈی جے براوو کا ’کوئٹہ وی دی گلیڈی ایٹرز‘ گانا 2 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے دلچسپ انداز سے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے نام لیے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان سرفراز احمد سمیت شین واٹسن، عمر اکمل، احمد شہزاد اور دیگر کھلاڑی جشن مناتے ہوئے رقص کر رہے ہیں اور پی ایس ایل 4 کا ٹائٹل جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔ واضح رہے کہ ڈی جے براوو کا ’چیمپیئن چیمپیئن‘ گانا دنیا بھر میں مقبول ہے۔

1Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!