انٹر یونین کونسل تحصیل پبی سپورٹس فیسٹول22نومبر سے شروع ہوگا،جمشیدبلوچ

پشاور(غنی الرحمن/سپورٹس رپورٹر)صوبائی حکومت کی ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرنوشہرہ نے ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کوتلاش کرکے سامنے لانے کیلئے پلان ترتیب دیدیاگیاہے۔پہلے مرحلے میں تحصیل کی سطح پر انٹر یونین کونسل تحصیل پبی سپورٹس فیسٹول22نومبر سے منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کا کہناتھاکہ تحصیل پبی کے یونین کونسل لیول پر منعقدہ سپورٹس فیسٹول میں یونین کونسل پبی،یونین کونسل نوشہرہ،یونین کونسل جہانگیرہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فٹ بال،والی و وال،کبڈی،تھروبال،اتھلیٹکس،ہینڈبال،بیڈمنٹن،کرکٹ،ٹینس اور مارشل آرٹس کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ان مقابلوں میں جن کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیاانہی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں اپنے کھیلوں میں انٹر تحصیل سپورٹس فیسٹول کے مقابلوں میں اپنی یونین کونسل کی نمائندگی کرینگے۔ڈی ایس اونوشہرہ جمشیدبلوچ ضلع بھر کے کھلاڑیوں کوہدایت کرتے ہوئے اپنے یونین کونسل کے سابق ضلعی ممبران کی نامزدگی سے پبی گرائونڈمیں ڈی ایس اوکے آفس سے رابطہ کرے،تاکہ انہیں 22نومبر سے منعقدہ انٹر یونین کونسل سپورٹس فیسٹول میں شامل کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ اس فیسٹول کے کامیاب انعقاد کیلئے بھر پورتیاریاں کرلی گئی ہیں،انشاء اللہ اس سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔

error: Content is protected !!