پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو:پاکستان نیوی کی دس وکٹوں سے کامیابی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کے دوسرے مرحلے کے دوسرے روز پول اے میں نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر ناصر اویس کی میچ میں گیارہ وکٹوں کی تباہ کن بالنگ کے سہارے پاکستان نیوی نے حیدری ٹریڈرز کو دس وکٹوں سے ہرا دیا۔پول اے میں سٹیٹ بینک گراؤنڈ پر عمرایسوسی ایٹس نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کیخلاف یاسر مشتاق کے 65 رنز کی بدولت 224 رنز بنائے،شاہد نواز نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔شیخوپورہ کے رانا نوید اکیڈمی گراؤنڈ پر پول بی کے میچ میں غنی گلاس نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 394 رنز بنا ڈالے جس میں ذیشان اشرف کے 95 رنز بنایاں رہے۔کھیل کے اختتام تک کینڈی لینڈ نے نو وکٹوں پر 185 رنز بنائے تھے۔پول بی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پورٹ قاسم اتھارٹی کیخلاف اسفند مہران کے 70 رنز کی بدولت 266 رنز اسکور کئے۔حارث کمال اور محمد طلحہٰ نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔پول سی میں بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان آرمی نے پی اے ایف کیخلاف قادر خان کے 48 رنز سمیت پانچ وکٹوں پر 125 رنز بنائے۔پول سی میں اسٹیٹ بینک نے دوسرے روز کے خاتمے تک تین وکٹوں پر 99 رنز بنائے،اس سے قبل پی آئی اے نے 230 رنز بنائے تھے۔ پول ڈی میں دوسرے روز صابر پولٹری کے 210 رنز کے جواب میں پاکستان ریلویز صرف 103رنز پر ڈھیر ہوئی جبکہ ایک اور میچ میں کے الیکٹرک نے کے پی ٹی کیخلاف آٹھ وکٹوں پر 402 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی جس میں عمیر بن یوسف کے 85 رنز نمایاں رہے،بابر رحمن نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کے پی ٹی نے دن کے خاتمے تک بغیر کسی نقصان کے چھ رنز بنا لئے تھے۔

error: Content is protected !!