کسی سینئر سے خوفزدہ نہیں،سرفراز احمد

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ کسی سینئر سے خوفزدہ نہیں،سب سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک سے کوئی خطرہ نہیں ،حفیظ سے دورہ زمبابوے میں اوپننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ انہوں نے اپنے جذبات پر بہت حد تک قابو پالیا ہے ،اس لئےوہ کسی سینئر سے خوفز دہ نہیں ۔سرفراز احمد کا یہ بھی کہناتھاکہ پاکستان سپر لیگ اچھا پلیٹ فارم ہے لیکن ایسے کھلاڑی کو ترجیح دینی چاہیے جو سسٹم کے تحت آگے آئے ہیں۔

error: Content is protected !!