ایف ایف فٹسال نیشنل کپ ; دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ

 

کراچی کے لیجنڈز ایرینا میں جاری پی ایف ایف فٹسال نیشنل کپ کے آخری مر حلے کے دوسرے روز گروپ ڈی، ای اور ایف سے 18 میچوں کا فیصلہ ہوا۔

کراچی – 26 اپریل، 2024

گروپ ڈی کے پہلے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے ڈرائیو ان ایف سی کو 6-1 سے شکست دی۔ دوسرے معرکے میں کراچی سٹی نے اگنائٹ ایف سی کو 7-1 سے شکست دی۔

تیسرا میچ میں اگنائٹ ایف سی 5-3 سے فاتح رہی۔ چوتھے مقابلے میں کراچی سٹی نے کراچی یونائیٹڈ کو 2-1 سے شکست دی۔ پانچویں گیم میں کراچی سٹی نے ڈرائیو ان ایف سی کو 5-0 سے شکست دی۔

گروپ ڈی کے آخری میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے اگنائٹ ایف سی کو 6-1 سے شکست دی۔ گروپ ڈی سے کراچی سٹی ایف سی اور کراچی یونائیٹڈ اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

گروپ ای کے پہلے میچ میں فورزا ایف سی نے دیا مینز کو 5-1 سے شکست دی۔ دوسرے معرکے میں بسم اللہ اسپورٹس نے پی این ای سی ایف سی کو 2-1 سے شکست دی۔ تیسرا میچ بسم اللہ اسپورٹس اور دیا مینز کے درمیان کھیلا گیا

جس میں بسم اللہ اسپورٹس ایک بار پھر 2-0 سے فاتح رہی۔ چوتھے مقابلے میں فورزا ایف سی نے بسم اللہ اسپورٹس کو 2-1 سے شکست دی۔ پانچویں گیم میں پی این ای سی ایف سی نے دیا مینز کو 3-0 سے شکست دی۔

گروپ ای کے آخری گیم میں فورزا ایف سی نے پی این ای سی ایف سی کو 7-1 سے شکست دی۔ گروپ ای سے فورزا ایف سی اور بسم اللہ اسپورٹس اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

گروپ ایف کے پہلے میچ میں ڈی ایل ڈی ایف سی اور ینگ عزیز آباد کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں ینگ عزیز آباد نے فالکن یونائیٹڈ کو 9-0 سے زیر کیا۔

تیسرا میچ بلوچ محمڈن نے حریف ڈی ایل ڈی ایف سی کے خلاف 4-3 سے جیتا۔ چوتھے میچ میں بلوچ محمڈن نے فالکن یونائیٹڈ کو 7-2 سے شکست دی۔

فالکن یونائیٹڈ اور ڈی ایل ڈی ایف سی کے درمیان پانچواں گیم ڈی ایل ڈی ایف سی نے 3-0 سے جیت لیا۔ ینگ عزیز آباد اور بلوچ محمڈن کے درمیان چھٹا میچ 4-4 سے برابر رہا۔ گروپ ایف سے ینگ عزیز آباد اور بلوچ محمڈن نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

error: Content is protected !!