کیمرون وائٹ کے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل

ہوبارٹ ہریکنز کے آسٹریلوی بلے باز کیمرون وائٹ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے ساتویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے رواں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں ہوبارٹ ہریکنز کے خلاف میچ میں ۔۔۔رنز کی اننگز کھیل کر کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل کینگروز کی جانب سے وارنر، ہوج، فنچ، ڈیوڈ ہسی، شین واٹسن اور شان مارش بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں، وارنر 7572 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، بریڈ ہوج 7360 رنز کے ساتھ دوسرے، فنچ 6249 رنز کے ساتھ تیسرے، ڈیوڈ ہسی 6097 رنز کے ساتھ چوتھے، واٹسن 5882 رنز کے ساتھ پانچویں اور مارش 5436 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں، کیمرون وائٹ 5 ہزار سے زائد رنز بنا کر ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

error: Content is protected !!