انڑویوز

پاکستان کاٹینس میں بلند مقام میری زندگی کا اب مقصد حیات بن چکاہے، جنید خان

پاکستان کاٹینس میں بلند مقام میری زندگی کااب مقصدحیات بن چکاہے، جنید خان

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی سطح وبین الاقوامی انڈر14ٹینس مقابلوں میں ایشین چیمپئن کوہراکر اپنی دھاگ بٹھانے والے پشاورکے جنید خان کاکہناہے کہ ان کی حالیہ پرکارکردگی

اورفتوحات سے ان کے حوصلے اور اعتماد میں حددرجہ اضافہ ہواہے اورامیدہے کہ چند سالوں میں وہ اپنے خوابوں کوعملی جامعہ پہنانے کامیاب ہوجائیں گے۔

دونگاایشین انڈر14چیمپئن شاہین ا?فریدی کافیڈرل ٹینس کپ میںہراناان کی زندگی کااب تک کی سب سے شاندار وریادگارپرکارکردگی ہے جس سے ان کی جیت کی لگن اوربلند مقام کے حصول کی راہ ہموار ہوگئی ہے

اس کے علاوہ بلوچستان اوپن کاانڈر 14کاجیتنا بھی بڑی اہمیت کاحامل ہے انہوں نے بتایاکہ ٹینس نے انہیں کم عمری میں بہت زیادہ عزت وشہرت دی ہے اورقومی انڈر ٹیمیں کے ہمراہ سری لنکااورقازقستان کادورہ کیااوروہاں بھی ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتاتھا

جس میںان کی کارکردگی سب سے شانداراورنمایاں تھی۔ انہوںنے بتایاکہ کامن ویلتھ گیمز ایشین گیمز اوراولمپک گیمز میںپاکستان کی نمائندگی کرنااوروہاں سے میڈل جیتنے کے لئے زندگی وقت کررکھی ہے

دن رات پریکٹس کاشعاربنارکھاہے کوچز رومان اورشہریار عرف شہری جس لگن کے ساتھ ان کی کوچنگ کرارہے ہیں انشائ اللہ ان کی کوچنگ اوراعتماد کوضائع ہونے نہیں دیں گے اورپاکستان کاٹینس میں بلند مقام ان کی زندگی کااب مقصدحیات بن چکاہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!