ہاکی

پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کا وطن واپس پہنچںے پر شاندار استقبال

پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کا وطن واپس پہنچںے پر شاندار استقبال

لاہور ; رپورٹ ؛ طاہر لطیف

پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم جب جونیئر ایشیا کپ میں سلور میڈل جیت کر وطن واپس پہنچی تو لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

لیکن اس سارے استقبال میں جو منظر دل کو چھو گیا، وہ تھا ہاکی کے عظیم سپوت، لیجنڈری کھلاڑی اور سابق کپتان اولمپین شہباز سینیئر کا ان بچوں کو خوش آمدید کہنا۔

یہ صرف استقبال نہیں ، یہ ایک خواب کا سچ ہونا تھا۔ ان بچوں کے لیے یہ لمحہ بھی کسی گولڈ میڈل سے کم نہیں۔ جس ہیرو کو انہوں نے صرف یوٹیوب پر پرانے میچز میں دیکھا،

جن کے ڈاج، اسپیڈ اور مہارت کو وہ صرف اپنی سوچ میں محسوس کیا، آج وہی شہباز سینیئر ان کے سامنے کھڑا تھا، ان سے ہاتھ ملا رہا تھا، ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر "شاباش” کہہ رہا تھا۔

شہباز سینیئر کا اس طرح ایئرپورٹ آ کر جونیئر ٹیم کو ویلکم کرنا صرف ایک روایت نہیں، ایک پیغام ہے کہ پاکستان ہاکی پھر سے جاگ رہی ہے، کہ اصل ہیرو اب نئے ہیروز کو تسلیم کر رہے ہیں، انہیں سراہ رہے ہیں، اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس تصویر میں ان بچوں کے چہروں پر جو مسکراہٹ ہے، وہ کسی ٹرافی سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔ یہ مسکراہٹ پاکستان ہاکی کی جیت ہے۔ یہ منظر ہمیں بتا رہا تھا کہ پاکستان ہاکی اب ماضی کے تاریک سائے سے نکل کر ایک روشن کل کی طرف بڑھ رہی ہے

ان کے چہروں پر موجود مسکراہٹیں بتا رہی ہے کہ یہ ان کی اصل کامیابی ہے۔ یہی مسکراہٹ پاکستان ہاکی کی فتح ہے۔

شہباز سینیئر کا ان کے درمیان موجود ہونا اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان ہاکی صحیح راستے پر گامزن ہے اور یہ منظر ایک روشن مستقبل کی خوشخبری دے رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!