ہاکی

ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد

خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو نقد انعام دیا گیا

ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد

خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو نقد انعام دیا گیا

ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم کی کارکردگی مثالی رہی، خواجہ اظہار الحسن صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کھلاڑی متحد ہوکر کھیلے اور کامیاب ہوئے،

احسن احمد جتوئی صدر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن

پاکستان کے قومی کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، افضال حمید

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کیساتھ تعاون جاری رہے گا، شجاعت شیروانی ممبر کے ایچ اے ایڈوائزری بورڈ

کراچی: آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کی فاتح ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ایڈوائزری بورڈ ممبرو وائس چیئرمین آباد افضال حمید کی جانب سے ڈیفنس میں واقع انکی رہائش گاہ پر، پُرتکلف عشائیہ تقریب منعقد کی گئی.

جس میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدرو رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن سمیت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے شرکت کی، آل سندھ انٹرڈسٹرکٹ چیمئن شپ میں شاندار کارکردگی پر خواجہ اظہار الحسن نے فی کس پانچ ہزار جبکہ ٹیم مینجمنٹ کو فی کس دس ہزار روپے نقد انعام دیا،

اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا کہ وہ اسی طرح اپنے ضلعے اور شہر کا نام روشن کرتے رہیں چیمپئن شپ میں شامل 20 ٹیموں میں آپ کی کارکردگی مثالی تھی جب ہی آپ لوگ چیمپئن بنے، خواجہ اظہار الحسن نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کو کامیاب ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد بھی دی،

تقریب میں سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر احسن احمد جتوئی نے کھلاڑیوں پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے آپ دنیا میں ہر چیز حاصل کرسکتے ہیں، چیمپئن شپ میں آپکی محنت نظر آئی ہم کوششیں کررہے ہیں کہ سندھ میں کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقعے میسر آئیں۔

ممبر ایڈوائزری بورڈ کے ایچ اے افضال حمید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کھلاڑیوں کا جوش اور جذبے نے انہیں بہت متاثر کیا اور اسی جوش و جذبے کی ہمیں ہر شعبے میں ضرورت ہے، آنے والا وقت قومی کھیل ہاکی کا ہوگا انکا تعاون ہاکی کیساتھ جاری رہے.

ممبر ایڈوائزری بورڈ کے ایچ اے شجاعت شیروانی نے کہا کہ انکا تعاون کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ رہے انہیں جہاں بھی میری ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں.

عشائیہ تقریب میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ابوذر امراؤ، سینیئر نائب صدر لطافت حسین شاہ، نائب صدر، اولمپئن قمر ابراھیم سمیت، سابق انٹرنیشنل جان محمد، اولمپئن کامران اشرف، اولمپئن کاشف جواد،

اولمپئن سمیر حسین، سابق انٹرنیشنل مسرور جاوید، خلیق احمد، یحی حسینی، زاہد غفار، سابق انٹرنیشنل آصف احمد خان، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے خازن محمد فاروق خان، سابق انٹرنیشنل شاہین فاطمہ، شاہین سلطانہ، زرقہ روبی، جنید اسلم اور عظمت پاشا بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!