کراٹے

نکاپ کراٹے لیاری کی بوشی بان آل کراچی انٹر کلب کراٹےچمپئن شپ میں شاندار کارکردگی

لڑکیوں نے پہلی اور لڑکوں نے دوسری پوزیشن۔

نکاپ کراٹے لیاری کی بوشی بان آل کراچی انٹر کلب کراٹےچمپئن شپ میں شاندار کارکردگی۔

لڑکیوں نے پہلی اور لڑکوں نے دوسری پوزیشن۔ کراٹیکاز کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ۔

کراچی( سپورٹس لنک) ایشین کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائڈ ریفری, سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کے سابقہ سیکریٹری، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کراٹے-ڈو پاکستان کےچیف انسٹرکٹر و جنرل سیکریٹری سینسی عبدالرحیم کے مطابق بوشی بان آل کراچی انٹر کلبس ٹیم کمیتے کراٹے چمپِئن شپ،

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی یونیورسٹی میں انتہائی شاندار انداز میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے رجسٙٹر کراٹے کلبز نے بھرپور شرکت کی۔

آرگنائزنگ سیکرٹری بوشی بان پاکستان کے سینسی نعیم الرحمان، سیکریٹری، کراچی سٹی ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن نے ان مقابلون کو بہت ہی شاندار اور اعلی’ پیمانہ منعقد کیا۔

نکاپ کراٹے لیاری کے کراٹیکاز نے بوشی بان آل کراچی انٹر کلبس ٹیم کمیتے کراٹے چمپِئن شپ میں بہرپور شرکت کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لڑکیوں میں پہلی اور لڑکوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی نکاپ کراٹے گرلز ٹیم کے ممبران عائشہ کاشف، حدیبہ یعقوب، ملیھا اور ٹیم کوچ مصباح انصاری تھیں، جبکہ بوائز کی دو ٹیمیں محمد فاروق خان، سید کبیر علی زیدی، شبیہ رضا، سید اعظم خان، فاضل واسطی عبید احمد، عبداللہ خان، جواد اقبال خان، سید جری علی زیدی، عبدالعزیز اور ٹیم کوچ شہباز خان پر مشتمل تھیں۔

نکاپیئن کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نکاپ کراٹے کے ہیڈکواٹر، ککری گرائونڈ اسپورٹس کمپلکس، لیاری کراچی میں ایک پروقار استقبالیہ دیا گیا

جس میں انکو سندہ کا روایتی تحفہ اجرک، ہار اور پھولوں کے گل دستے محمد عمر ثنا، انسپیکٹر، اینٹی نارکوٹکس فورس، حماد انور فوکل پرسن اے این ایف، محمد شاہد ساٹی، جنرل سیکریٹری، اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندہ،

محمد اصغر بلوچ صدر سندہ باکسنگ ایسوسی ایشن و خزانچی سندہ اولمپک ایسوسی ایشن، عبدالرزاق بلوچ، سیکرٹری، سندہ باکسنگ ایسوسی ایشن؛ سمیہ بلوچ نیشنل باکسنگ کوچ، معروف اسپورٹس حسن مصدق،

ملک محمد خالد اعوان اور عبدالعزیز آسکانی نے جیتنے والے کراٹیکاز پھولوں کے ہار، کوچز اور مہمانوں کو سندہ روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی انسپکٹر محمد عمر ثنا نے نکاپ کراٹے کے منتظمیں کا شکریہ ادا کیا،

جیتنے والے کراٹیکاز کو مبارک باد دی، منشیات کے خلاف اپنے ادارے کی کارکردگی بارے میں آگاہ کیا اور سب کو تلقین کی کہ وہ بہی اس مہم میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا بہرپور ساتھہ دیں تاکہ معاشرہ سے منشیات کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

مہمانوں نے کراٹیکاز کی شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ نکاپ کے کراٹیکاز اسی طرح تمام مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان، سندھ اور نکاپ کراٹے لیاری کانام روشن کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!