
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپئن کراچی ریجن میں گریس اکیڈمی کی کامیابی،”
مسعود علی کی شاندار سنچری جبکہ محمد خان کی پانچ وکٹیں ۔
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپئن کراچی ریجن میں دارالعلوم کورنگی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں گریس اکیڈمی لرننگ سیکنڈری اسکول نے کراچی گرامر اسکول کو باآسانی 268رنز سے شکست دیدی۔
پہلے بیٹگ کرتے ہوئے گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کی ٹیم نے مقررہ چالیس اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے ،مسعود علی اور محمد بلال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،
مسعود علی نے شاندار سنچری 155رنز اسکور کئے ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے جبکہ محمد بلال نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رنز اسکور کیے جبکہ عون عباس 40 رنز بناکر نمایاں رہے ،
کراچی گرامر اسکول کی جانب سے علی حیدر نے 52/3 زید نظیر نے 47/2 وکٹیں حاصل کیں،جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی گرامر اسکول کی پوری ٹیم 31 اوورز میں صرف 111 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی ،
گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کی جانب سے محمد خان نے27/5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ارشمان ریاض اور محمد حسن نے بالترتیب 27/2, 5/2 وکٹیں حاصل کیں ،مسعود علی پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔



