باکسنگ

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

اپنی اس کامیابی کو پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتے ہیں۔ پاکستانی باکسر

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت لی

پٹایا: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی اور ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔

عثمان وزیر نے تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلے میں عثمان وزیر نے انڈونیشین باکسر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح کور کمانڈر پشاور، پاک فوج اور پولیس کے شہدا کے نام کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جیت افواج پاکستان ، پولیس کے جوانوں اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے نام کرتا ہوں۔

عثمان وزیر کا کہناتھا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے،

ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان بہت جلد کروں گا،پاکستان کے لیے اپنی 20ویں فائٹ بھی جیتنے کی کوشش کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!