کرکٹ

لاہور بلوز اور راولپنڈی قومی مینز انڈر 19 ون ڈے فائنل میں مدمقابل

لاہور بلوز اور راولپنڈی قومی مینز انڈر 19 ون ڈے فائنل میں مدمقابل۔

لاہور 13 اکتوبر۔ قومی مینز انڈر19 ون ڈے کپ کا فائنل لاہور بلوز اور راولپنڈی کے درمیان 16 اکتوبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کھیلے گئے گروپ اے کے آٹھویں راؤنڈ کے میچز کے نتائج اسطرح رہے۔

لاہور بلوز نے فیصل آباد کو 151 رنز سے ہرادیا۔سعد صفدر کے 104 رنز۔علی حسن بلوچ کے 66 رنز۔علی عثمان خان کی 36 رنز کے عوض5 وکٹیں

سیالکوٹ نے لاڑکانہ کو160 رنز سے ہرادیا ۔محمد طیب کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی 67 رنز بنائے اور 16رنز کے عوض5 وکٹیں حاصل کیں۔ سمیر نثار کے 53 رنز۔

ملتان نے کوئٹہ کو 165 رنز سے ہرادیا ۔حذیف اکبر کی سنچری اور محمد شیرز کی 4 وکٹیں۔

پشاور نے کراچی بلوز کو3 وکٹوں سے ہرادیا۔ محمد حسین 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر۔محمد اویس کی3 وکٹیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!