کرکٹ

فہیم اشرف اور سعد بیگ آمنے سامنے، پی سی بی ڈیجیٹل پر دھماکہ خیز گفتگو

آل راؤنڈر فہیم اشرف اور ون ڈے ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کی پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو

راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر فہیم اشرف اور ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کی۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ٹیم میں واپسی پر خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ بیٹ اور بال دونوں سے ٹیم کو فائدہ پہنچاؤں۔ فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سری لنکا کی پانچویں وکٹ کی 119 رنز کی شراکت بھی توڑی

ان کا کہنا تھا کہ میرا نام فہیم ہے، میرا موازنہ عبدالرزاق یا اظہر محمود سے نہ کیا جائے، میں اپنی پہچان خود بنانا چاہتا ہوں اور جو پاکستان کے لیے بہتر ہوگا وہی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو انفرادی کارکردگی کے بجائے ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیے، اسی سے ٹیم جیتے گی۔

دوسری جانب اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے 18 سالہ سعد بیگ نے کہا کہ پاکستان کے لیے ڈیبیو کرنا خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ سعد بیگ کو کپتان شاہین شاہ آفریدی نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کا موقع دیا ہے۔

سعد کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کا صلہ ملا ہے، کوشش کروں گا کہ موقع سے فائدہ اٹھاؤں اور ٹیم کے لیے لمبی اننگز کھیلوں۔

سعد بیگ نے ڈیبیو پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 39 رنز بنائے اور بطور وکٹ کیپر دو کیچز پکڑے سعد نے بابر اعظم کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت بھی قائم کی

واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جا رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!