کرکٹ

زمبابوے نے پاکستان کے دورے کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان میں ہونے والی ٹی20 ٹرائی سیریز کیلئے زمبابوے نے سکواڈ کا اعلان کردیا

زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ہونے والی ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق بلیسنگ موزاربانی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ نیومین نیام ہری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے اسکواڈ میں دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ پاکستان میں مقابلہ جات کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔

ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیم حصہ لیں گی، سیریز 17 نومبر سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلی جائے گی،

اس دوران ٹیمیں تینوں ممالک کے درمیان ٹی20 میچز کے ذریعے اپنی بہترین فارم کا مظاہرہ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے کھلاڑی سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لے کر پاکستان کے گراؤنڈ اور موسم کے مطابق خود کو تیار کر رہے ہیں۔

سیریز کے دوران ٹیم کی کارکردگی اور کھلاڑیوں کی فارم پر خاص نگاہ رکھی جائے گی، کیونکہ یہ مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا بھی اہم موقع ہیں۔

پاکستانی شائقین کرکٹ بھی اس سیریز کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ اپنی قومی ٹیم کو ٹی20 فارمیٹ میں بہترین کھیل پیش کرتے دیکھ سکیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!