کرکٹ

آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے روز مزید چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے

آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے روز مزید چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے

پاکستان نے ہانگ کانگ کو 57 رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، فواد عالم عالم 28 گیندوں پر 56 رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

متحدہ عرب امارت کے ملک قمر نے 57 گیندوں پر شاندار 100 رنز اسکور کرنے اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی پہلی سنچری کا اعزاز اپنے نام کرلیا،

دوسرے روز متحدہ عرب امارات نے ویسٹ انڈیز، ریسٹ آف دی گلف نے زمبابوے، امریکہ نے سری لنکا، آسٹریلیا نے ریسٹ آف دی ورلڈ اور ساؤتھ افریقہ نے کنیڈا کو شکست دیدی

کراچی ; (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے دوسرے روز مزید چھ میچوں کے فیصلے ہوگئے،

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر 192 رنز بنائے نائب کپتان فواد عالم 28 گیندوں پر 56 رنز جبکہ طارق محمود 27 گیندوں پر 46 رنز بناکر نمایاں رہے،

ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ چھ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی، محمد سلیمان نے 35 رنز کے عوض تین جبکہ ذوالفقار بابر نے 16 رنز دیکر دو دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

شاندار جارحانہ ففٹی اسکور کرنے پر فواد عالم میچ کے بہترین کھلاڑی جبکہ محمد سلیمان بہترین بولرز قرار پائے، دوسرے روز کھیلے جانے والے دیگر میچوں میں

ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں یو اے ای نے ویسٹ انڈیز کو قمر احمد کی شاندار بلے بازی کے باعث بآسانی پانچ وکٹوں سے شکست دیدی،

قمر احمد نے57 گیندوں پر گیارہ چوکوں اور چھ بلند بالا چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100 اسکور کرکے اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچری کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے،

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 139 رنز بنائے، یو اے ای نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،

کراچی جمخانہ میں ریسٹ آف دی گلف نے زمبابوے کو چار وکٹ سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کرلی، زمباوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے، ریسٹ آف دی گلف نے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین اوور قبل ہدف حاصل کرلیا،

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف 8 وکٹ پر 173 رنز بنائے جواب میں امریکہ نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،

کراچی جمخانہ میں ساؤتھ افریقہ اور کنیڈا کے درمیان کھیلا گیا میچ یکطرفہ ثابت ہوا، ساؤتھ افریقہ نے دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی،

کنیڈا کے بیٹر ساؤتھ افریقہ کے بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 64 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جواب میں ساؤتھ افریقہ کے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا,

ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ریسٹ آف دی ورلڈ کو 43 رنز سے شکست دیدی، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 151 رنز بنائے۔ ریسٹ آف دی ورلڈ ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر ہمت ہار گئی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!