دیگر سپورٹس

13 واں کور کمانڈر پولو کپ 2025 سپانسرڈ بائی نیوایج کیبلز لاہور میں شروع ہوگیا

13 واں کور کمانڈر پولو کپ 2025 سپانسرڈ بائی نیوایج کیبلز لاہور میں شروع ہوگیا

لاہور ; جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام 13 واں کور کمانڈر پولو کپ 2025 ء سپانسرڈ بائی نیوایج کیبلز لاہور شروع ہوگیا۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے جنہیں دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر نیوایج کیبلز کے ڈائریکٹر عدنان جلیل اعظم، سیکرٹری کلب میجر عادل راؤ (ر) اور پولو کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

پہلے میچ میں ایف جی /آسیان کی ٹیم نے ٹیم بلوچستان کو 8-5 سے ہرا دیا۔ ٹیم ایف جی /آسیان کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے چار، ثاقب خان خاکوانی نے تین اور ہاشم اسد نے ایک گول سکور کیا۔

ہارنے والی ٹیم بلوچستان کی طرف سے مارکوس ریولو نے دو، ابراہیم نوید شیخ، کرنل شایان عباسی اور عمر اسجد ملہی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے بی این پولو کو 9-5 سے ہرا دیا۔

ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے محمد علی ملک نے چار، راجہ تیمور ندیم نے تین اور سید تراب محمد رضوی نے دو گول سکور کیے۔ بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چار اور صائم عباس نے ایک گول سکور کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!