Gamesدیگر سپورٹس

ورلڈ مکس مارشل آرٹس ورلڈ کپ ; پاکستانی اورنگزیب تاثیر کی پہلی فائٹ میں شاندار فتح

پہلی فائٹ میں کامیابی کے بعد پاکستانی فائٹر کا اگلا مقابلہ ازبکستان کے دولت بیگ عالموف سے ہوگا

ورلڈ مکس مارشل آرٹس کپ ; پاکستانی اورنگزیب تاثیر کی پہلی فائٹ میں شاندار فتح

انٹرنیشنل ورلڈ مکس مارشل آرٹس ورلڈ کپ میں پاکستان کے کم عمر فائٹر 11 سالہ اورنگزیب تاثیر نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں اورنگزیب تاثیر نے جنوبی افریقہ کے 12 سالہ روبن پریٹوریس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، کم عمری کے باوجود پاکستانی فائٹر نے عالمی سطح کے مقابلے میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو مات دی۔

انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس ورلڈ کپ میں 82 ممالک کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہیں، جس کے باعث ایونٹ کو عالمی سطح پر ایک بڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پہلی فائٹ میں کامیابی کے بعد اورنگزیب تاثیر کا اگلا مقابلہ ازبکستان کے دولت بیگ عالموف سے ہوگا۔ اس مقابلے میں کامیابی پاکستانی نوجوان فائٹر کو ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچا دے گی۔

رپورٹس کے مطابق اگر اورنگزیب تاثیر اس عالمی ایونٹ میں فاتح رہتے ہیں تو وہ پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس ورلڈ کپ کا چیمپئن بنانے کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔

11 سالہ عمر میں عالمی سطح کے اتنے بڑے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی اور پہلے ہی میچ میں کامیابی نے نوجوان فائٹر کی صلاحیتوں کو نمایاں کردیا ہے، ان کی اگلی فائٹ ازبک حریف کے خلاف ہوگی، جس پر پاکستانی شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔

اورنگزیب تاثیر کی کامیابی کو پاکستانی مکس مارشل آرٹس کے لیے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ عالمی مقابلے میں ان کی پیش قدمی ملک کے نوجوان فائٹرز کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال بن سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!