
نیشنل گیمز بیڈ منٹن:واپڈا کے فاروق سعید اور ماحور شہزاد سنگلز میں چیمپئن بن گئے
آرمی نے مینز،ویمنز اور مکسڈ ڈبلز جیتا،راجا حسنین اور عمارہ اشتیاق نے ڈبل کراؤن مکمل کیا
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) واپڈا کے عرفان سعید اور ماحور شہزاد نے 35ویں نیشنل گیمز کے بیڈ منٹن کے مینز اور ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔آرمی کے راجا حسنین اور عمارہ اشتیاق نے ڈبل کراؤن مکمل کیا۔
بیڈ منٹن ایونٹ کے تمام فائنلز گزشتہ روز کھیلے گئے۔مینز سنگلز کے فائنل میں واپڈا کے عرفان سعید نے واپڈا ہی کے ایم علی لاروش کو21-12اور21-19سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا جبکہ ایم علی لاروش نے سلور میڈل پر اکتفا کیا۔
ویمنز سنگلز کا ٹائٹل واپڈا کی ماحور شہزاد نے آرمی کی الجا طارق کو شکست دے کر جیت لیا،ان کی جیت کا اسکور21-15اور21-18رہا۔
مینز ڈبلز کے فائنل میں آرمی کے راجا حسنین اور راجا ذوالقرنین کی جوڑی نے واپڈا کے ایم علی لاروش اور اویس زاہد کو 21-15،13-21اور21-15 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا
جبکہ ویمنز ڈبلز کے فائنل میں آرمی کی عمارہ اشتیاق اور الجا طارق کی جوڑی نے واپڈا کی غزالہ صدیق اور ماحور شہزاد کو21-12اور21-13سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔
مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں آرمی کے راجا محمد حسنین اور عمارہ اشتیاق کی جوڑی نے واپڈا کے ایم علی لاروش اور غزالہ صدیق کو21-19اور21-16سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔



