
ڈائمنڈ پینٹس نے 13ویں کور کمانڈر پولو کپ کا سبسڈری فائنل جیت لیا۔
لاہور ; جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام 13 واں کور کمانڈر پولو کپ 2025 ء سپانسرڈ بائی نیوایج کیبلزکا سب سڈری فائنل ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں نیوایج کیبلز کے تعاون سے منعقدہ کور کمانڈرز کپ کا سب سڈری فائنل دیکھنے کیلئے ڈائریکٹر نیوایج کیبلز عدنان جلیل اعظم، کلب سیکرٹری میجر عادل سلطان راؤ(ر) اور پولو کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈائمنڈ پینٹس نے ایف جی /دین پولو کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل اپنے نام کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے تین، میر حذیفہ احمد نے دو اور میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا۔
ایف جی /دین کی طرف سے شیخ محمد رافع نے دو،خوان کروز گروگلی، آغا موسی علی خان اور فرہاد محمد شیخ نے ایک ایک گول سکور کیا۔



