Gamesٹٰینس

ٹینس کے عالمی میدان میں پاکستان کی دھوم، آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں 4 تمغے جیت لیے

ٹینس کے عالمی میدان میں پاکستان کی دھوم، آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں 4 تمغے جیت لیے

پرتگال کے شہر لزبن میں جاری آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے چار تمغے حاصل کرلیے،

جبکہ اعصام الحق قریشی نے مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔پاکستان کے لیے سب سے بڑی کامیابی تجربہ کار ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے حاصل کی،

جنہوں نے آسٹریا کی نینا ہرمن کے ساتھ مکسڈ ڈبلز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میں ٹاپ سیڈ پرتگالی جوڑی کو شکست دے دی۔

اس کامیابی کے ساتھ اعصام الحق نے مسلسل دوسری مرتبہ مکسڈ ڈبلز کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

مینز 45 پلس ڈبلز میں بھی پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھائی، جہاں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے سلور میڈل حاصل کیا۔پاکستانی ٹیم نے مینز 45 پلس ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

دوسری جانب عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیتا، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد چار ہوگئی۔لزبن میں پاکستانی ٹینس کھلاڑیوں کی یہ کامیابیاں ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز ہیں،

جبکہ اعصام الحق قریشی کی مسلسل دوسری عالمی فتح نے ان کے شاندار بین الاقوامی کیریئر میں ایک اور یادگار باب کا اضافہ کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!