ٹٰینس

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز اطالوی اداکار کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز اطالوی اداکار کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک: امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا کے پام بیچ میں اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر آندریا پریٹی سے شادی کر لی۔ دونوں کی شادی کی تقریبات 6 روز تک جاری رہیں۔

وینس ولیمز نے شادی کے موقع پر اپنی بہن سرینا ولیمز کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں ایک قیمتی یاٹ تحفے میں دی۔ اس یاٹ میں فیملی کے قریبی افراد کو عشائیہ دیا گیا،

جس کی تمام ترتنظیم سرینا ولیمز نے خود کی تھی۔ وینس کا کہنا تھا کہ کشتی پر 10 سے 12 خاندان کے افراد اور دوست موجود تھے، اور ہم نے ایک ہفتہ بھر خوب انجوائے کیا۔

وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی ملاقات 2024 میں میلان میں ایک فیشن شو کے دوران ہوئی تھی، اور ان کی منگنی کی تقریب جولائی میں منعقد ہوئی تھی۔

شادی کے موقع پر سرینا ولیمز نے اپنی بہن کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا اور تصاویر شیئر کیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!