کرکٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

 ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میلبرن (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سکواڈ میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی واپسی ہوئی ہے، تینوں کھلاڑی انڈیا کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابتدائی سکواڈ ہے، ضرورت پڑنے پر سکواڈ میں تبدیلی کریں گے۔

سکواڈ میں کپتان مچل مارش، زیوئیر بارٹلیٹ، ٹم ڈیوڈ، کوپر کنولی، نیتھن ایلس،کیمرون گرین، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، میتھیو کوہنیمن، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

چیف سلیکٹرکا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف تین ٹی 30 میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!