کرکٹ

فائیو سٹار سکول نے پی سی بی نیا ناظم آباد انٹر سکول چیمپئن شپ جیت لی

فائیو سٹار سکول نے پی سی بی نیا ناظم آباد انٹر سکول چیمپئن شپ جیت لی

کراچی کے نیا ناظم آباد جم خانہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی انٹر اسکولز فائنل میچ فائیو سٹار سکول نے جیت لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے انعامات تقسیم کئے۔

پی سی بی انٹر سکولز تورنامنٹ کا فائنل میچ آج بیکن ہاؤس اور فائیو سٹار سکول کے درمیان کھیلا گیا۔ فائیو اسٹار اسکول نے فائنل کا ٹائٹل جیت لیا۔ بیکن ہائوس اسکول کو 70 رنز سے شکست دے دی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اس ٹورنامنٹ میں جیتنے اور دیگر پوزیشنیں لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کے لئے آج خاص طور سے کراچی آئے اور اس وقت نیا ناظم آباد جم خانہ کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دونوں ٹیموں میں انعمات تقسیم کر رہے ہیں۔

،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا، پاکستان کرکت بورڈ کے انٹر سکولز ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد ینگ ٹیلنٹ کوسامنے لانا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!