ہاکی

کراچی: چوتھی رمضان المبارک ہاکی لیگ کا آغاز

چوتھی رمضان المبارک ہاکی لیگ کا آغاز ; سابق اولمپیئن قمر ابراھیم نے افتتاح کیا

پہلے میچ میں اولمپئن عبد الوحید خان الیون نے انوار احمد خان الیون کو 4-2 گول سے شکست دیدی

کراچی: اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں چوتھی رمضان المبارک ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا، سابق اولمپیئن قمر ابراھیم نے افتتاح کیا ،

اس موقع پر اولمپیئن کامران اشرف ، اولمپئین کاشف جواد ، اولمپئین سید سمیر حسین ، سابق انٹرنیشنل ابوذر امرائو، لطافت حسین شاہ، سید آل حسن ، اسلم خان ، معین عالم، عظمت پاشا، جنید اسلم ، عذیر احمد ، محمد واحد ، طارق خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

رمضان لیگ کے کھیلے گئے پہلے میچ میں اولمپئین عبد الوحید خان الیون نے اولمپئین انوار احمد خان الیون کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی ، فاتح ٹیم کی جانب سے بابر سعادات، عثمان اشرف، نعمان خان اور عارف خان نے ایک ، ایک گول اسکور کیا۔

جبکہ اولمپئین انوار احمد خان الیون کی جانب سے عثمان خان اور واجد خان نے گول اسکور کئے ۔

رمضان لیگ میں پانچ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ، اولمپئین انوار احمد خان الیون ، اولمپئین عبد الوحید خان الیون ، اولمپئین منور الزمان الیون ، اولمپئین ظفر علی خان الیون اور ذاکر علی خان الیون شامل ہیں ، ایونٹ میں روزانہ ایک میچ کھیلا جائیگا ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!