وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

Written by

in

پاکستان ہاکی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی

اسلام آباد ; ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم واپس وطن پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر پاکستان ہاکی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا،

کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائیر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، پاکستان ٹیم نے 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ 14 اگست سے بلجیم اور نیدرلینڈ میں شروع ہو گا جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے 2 ایونٹ کھیلے گی۔

وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان ; 

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے،

یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کیلئے بڑا اقدام ہے.

ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے ہاکی کے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے اور یہ انعام ان کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

error: Content is protected !!