کرکٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی انعامی رقم کی تفصیلات جاری، پاکستانی ٹیم کو بھی بڑی رقم مل گئی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم کی تفصیلات جاری، پاکستان کو بھی بڑی رقم مل گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے مختص مجموعی انعامی رقم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 11.25 ملین ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی تھی جسے مختلف مراحل تک پہنچنے والی ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کی فاتح بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ انعامی رقم ملی جو 26 لاکھ 39 ہزار 423 ڈالر بنتی ہے۔ فائنل میں شکست کھانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 14 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالر دیے گئے۔

اسی طرح سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ساؤتھ افریقی ٹیم کو 10 لاکھ 5 ہزار 577 ڈالر جبکہ انگلینڈ کو 9 لاکھ 74 ہزار 423 ڈالر ملے۔

سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے والی ٹیموں میں ویسٹ انڈیز کو 5 لاکھ 38 ہزار 269 ڈالر اور پاکستانی ٹیم کو 5 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔

اسی طرح دیگر ٹیموں میں زمبابوے کو 4 لاکھ 91 ہزار 538 ڈالر اور سری لنکا کو 4 لاکھ 75 ہزار 962 ڈالر ملے۔ مزید ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا اور امریکا کو فی ٹیم 3 لاکھ 9 ہزار 808 ڈالر فراہم کیے گئے۔

آئی سی سی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کو 2 لاکھ 78 ہزار 654 ڈالر جبکہ آئرلینڈ کو 2 لاکھ 71 ہزار 731 ڈالر دیے گئے۔ اٹلی، نیدرلینڈز، متحدہ عرب امارات اور نیپال کو فی ٹیم 2 لاکھ 56 ہزار 154 ڈالر ملے۔

مزید برآں کینیڈا، نمیبیا اور عمان کو بنیادی شرکت کے طور پر 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی رقم فراہم کی گئی۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق یہ تمام رقوم ٹورنامنٹ کے مختلف مراحل تک رسائی اور میچز میں کامیابی کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!