
پی ایس ایل 11 ; ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کے اسکواڈ میں جانسن چارلس کے متبادل کے طور پر شامل
کراچی، جانسن چارلس نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ چارلس اس سیزن میں ٹیم کی لائن اپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
کراچی کنگز نے جانسن چارلس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ متبادل کے طور پر جنوبی افریقی بلے باز ریزا ہینڈرکس کو سائن کرلیا ہے۔
ہینڈرکس اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے لیے کھیل چکے ہیں۔
کمبرلی سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج اوپنر نے ٹی 20 کرکٹ میں 8,372 رنز بنائے۔
کراچی کنگز اپنی ایچ بی ایل پی ایس ایل مہم کا آغاز 27 مارچ 2026 کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کریں گے۔



