اسپیڈ کرکٹ کلب کے صدر ڈاکٹر عبدالستار کی خواجہ ندیم احمد سے ملاقات،
عید کی مبارکباد اور اہم امور پر تبادلہ خیال

اسپیڈ کرکٹ کلب کے صدر ڈاکٹر عبدالستار کی خواجہ ندیم احمد سے ملاقات،
عید کی مبارکباد اور اہم امور پر تبادلہ خیال
لاہور: اسپیڈ کرکٹ کلب کے صدر ڈاکٹر عبدالستار نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ خواجہ ندیم احمد سے ان کے صدر آفس، واقع گلبرگ شیپس، میں ملاقات کی۔ اس خوشگوار موقع پر ڈاکٹر عبدالستار نے خواجہ ندیم احمد کو عید کی دلی مبارکباد پیش کی۔
خواجہ ندیم احمد نے اپنے دفتر آمد پر ڈاکٹر عبدالستار کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد کو باعثِ مسرت قرار دیا۔ ملاقات کے دوران خوشگوار اور دوستانہ ماحول دیکھنے میں آیا۔
اس موقع پر چیف سلیکٹر لاہور ریجن ملک عمران بچہ، مینیجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین اور چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی وقارالمنیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران کرکٹ سے متعلق مختلف اہم امور اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات نہ صرف باہمی روابط کے استحکام کا باعث بنی بلکہ لاہور ریجن میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔



