PSL2026

پاکستان سپر لیگ 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا

پی ایس ایل 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا

(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق (پی ایس ایل) 11کے آفشیل ترانے میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ اورصابری سسٹرز نے آواز کا جادو جگایا، پی ایس ایل 11 کے اینتھم کا تھیم "بیٹ پہ کھیلیں گے” رکھا گیا۔

پی ایس ایل الیون کا آغاز26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا،لاہوراورکراچی22-22میچز کی میزبانی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ 11 کھیلنے کے لیے جمع ہونے والے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا تھا ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!