کرکٹ

نسیم شاہ تنازعہ، پی سی بی نے میڈیا پالیسی پر سخت ہدایات جاری کردی

میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پوسٹ نہیں ہوگی، بورڈ نے کرکٹرز پر واضح کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب کرکٹرز میڈیا ڈپارٹمنٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر کوئی بھی مواد شیئر نہیں کر سکیں گے، اور انہیں کنٹریکٹ میں درج تمام قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے مینیجرز کو بھی نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ سیاسی نوعیت کی پوسٹس یا متنازع بیانات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایسی خلاف ورزی پر کم از کم ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، جبکہ مزید سخت کارروائی بھی ممکن ہے۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے منیجرز کو بھی میڈیا پالیسی دوبارہ ارسال کر دی ہے تاکہ بورڈ کی ہدایات پر مکمل عمل یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کسی بھی غیر مجاز یا متنازعہ سوشل میڈیا مواد کو ہر صورت قبول نہیں کرے گا اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹر نسیم شاہ کو ایک متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کے نتجے میں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے میڈیا پالیسی سے متعلق سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!