کرکٹ

پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی کی خدمات وفاق کے سپرد

خرم نیازی ڈیپوٹیشن پر پی سی بی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات دیکھ رہے تھے

پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی کی خدمات وفاق کے سپرد

خرم نیازی ڈیپوٹیشن پر پی سی بی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات دیکھ رہے تھے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو عبداللہ خرم نیازی کا کرکٹ بورڈ میں آخری دن ہوگا، انہوں نے ڈومیسٹک کوچز کو الوداعی پیغام بھی دیا۔

انہوں نے کہا آپ ہمارے کرکٹ کے ڈھانچے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، میں نے آپ کے تجربات اور تعاون سے بہت کچھ سیکھا ہے، غیر ارادی طور پر کوئی تکلیف پہنچی ہو تو میں آپ سے مخلصانہ معافی چاہتا ہوں۔

الوداعی پیغام میں کہا پچھلے دو سالوں میں آپ سب کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، ہم نے مل کر پاکستان بھر میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کوشش کی اور میں ہر سطح پر آپ کی لگن، عزم اور جذبے کی واقعی تعریف کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کارکردگی پر مبنی ثقافت متعارف کرانے،

اپنے ڈھانچے کو مضبوط کرنے، سکول کرکٹ کو فروغ دینے اور مجموعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کیں۔ ذرائع کے مطابق خرم نیازی کی اگلی منزل کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو خرم نیازی کو پی سی بی میں دو سال مکمل ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!