یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری
ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی

یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری، ایونٹ کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کے لیے ٹیموں کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول A میں پاک کسٹمز، کے پی کے 2، پنجاب 4، گلگت بلتستان۔ پول B میں پنجاب 1، سندھ 2، بلوچستان، کے پی کے 1۔
پول C میں پولیس، پنجاب 2، آزاد جموں و کشمیر ، اسلام آباد۔ جبکہ پول D میں پاک ایجوکیشن بورڈ، سندھ 1، پنجاب 3، پاک آرمی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 9 اپریل کو ہوگا، جہاں افتتاحی روز چار اہم مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پہلے روز کے پی کے 2 کا مقابلہ گلگت بلتستان سے ہوگا،
جبکہ دیگر میچز میں سندھ 2 بمقابلہ بلوچستان، کے پی کے 1 بمقابلہ پنجاب 1 اور پاک کسٹمز بمقابلہ پنجاب 4 کے درمیان ہوگا۔ گروپ مرحلے کے میچز مسلسل 6 روز یعنی 14 اپریل تک جاری رہیں گے، جس کے بعد 15 اپریل کو تمام ٹیمیں آرام کریں گی۔
کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل
گروپ مرحلے کی ٹاپ ٹیمیں 16 اپریل کو مد مقابل ہوں گی۔ پہلا کوارٹر فائنل فاتح پول A بمقابلہ رنر اپ پول B، دوسرا کوارٹر فائنل۔فاتح پول C بمقابلہ رنر اپ پول D۔ تیسرا کوارٹر فائنل: فاتح پول B بمقابلہ رنر اپ پول A۔چوتھا کوارٹر فائنل: فاتح پول D بمقابلہ رنر اپ پول C کے مابین کھیلا جائے گا۔
کوارٹر فائنلز جیتنے والی ٹیمیں 17 اپریل کو سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنائیں گی، جو دوپہر 1:00 بجے اور 3:00 بجے کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 19 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ دوپہر 1:30 بجے ہوگا، جبکہ چیمپئن شپ کا بڑا فائنل دوپہر 3:30 بجے شروع ہوگا جس میں ٹائٹل کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔
ایونٹ سے ملک بھر سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو کہ مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام اونچا کرے گا۔



