
سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی 16 فری اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور: ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق تمام اکیڈمیز لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کیلئے ہوں گی، جن میں کوئی فیس نہیں ہوگی۔ "کھیل ہر شہری کا حق ہے، اور ہم اس حق کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔”
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 16 سپورٹس اکیڈمیز کو فری اوپن کیا جا رہا ہے،
پنجاب کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں یہ اکیڈیمز قائم کی جائیں گی تاکہ ہر شہری کو کھیلوں تک رسائی حاصل ہو۔
ان اکیڈیمز میں شامل کھیل:
باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، جوجِتسو، تائیکوانڈو، ٹینس، سکواش، کرکٹ اور لیزر رن کی اکیڈ میز شامل ہیں۔



