کرکٹ
مشفق الرحیم نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا
بنگلا دیشی بیٹر طویل ترین ٹیسٹ کیریئر والے دوسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں

بنگلا دیش کے معروف بلے باز مشفق الرحیم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انہوں نے میرپور میں جاری پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر طویل ترین ٹیسٹ کیریئر والے دوسرے ایشین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔
مشفق الرحیم کا ٹیسٹ کیریئر 20 سال 351 دن پر محیط ہے،اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان 20 سال 218 دن کے ساتھ طویل ترین ٹیسٹ کیریئر میں تیسرے ایشین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر ہیں ، ان کا ٹیسٹ کیریئر 24 سال ایک دن پر محیط تھا۔ مشفق الرحیم بنگلا دیش کی جانب سے سو ٹیسٹ میچز کھیلنے والے واحد کھلاڑی کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔



