کرکٹ

انڈین پریمیئر لیگ نے اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد کردی.

انڈین پریمیئر لیگ نے اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ سن گلاسز کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے تمام فرنچائزز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ میچز کے دوران کسی بھی ممکنہ بدعنوانی یا معلومات کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔

رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور میچ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسمارٹ سن گلاسز استعمال نہ کریں، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ اسمارٹ گلاسز میں لائیو اسٹریمنگ، ویڈیو کالنگ، میسجنگ اور جدید کمیونیکیشن فیچرز موجود ہوتے ہیں، جو میچز کی سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن پروٹوکول کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!