ہاکی

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائشیا کو شکست دیکر برونز میڈل جیت لیا۔

انڈر 18 ایشیا کپ جاپان – تیسری و چوتھی پوزیشن جے میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو 0-3 سے شکست دیکر برونز میڈل حاصل کرلیا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جو کہ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جارہا ہے۔ ایونٹ کی تیسری و چوتھی پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر برونز میڈل حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول کھیل کے شروع میں عزیر احمد نے پینلٹی کارنر کے دوران کیا۔ جبکہ دوسرا گول 23ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک کے زریعے آسام حیدر نے کیا

جبکہ تیسرا اور میچ کا آخری گول عدیل نے کھیل کے آخری لمحات میں سکور کیا۔ ملائشیا کی ٹیم کھیل کے اختتام تک گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے ہرادیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے جاپان میں کھیلے گئے انڈر 18 ایشیا کپ میں قومی انڈر 18 ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ امید ظاہر کی مستقبل میں یہ ہیروز پاکستان کا نام اونچا کریں گے۔

قومی ہیروز کو الاسکا بیٹری اور پی ٹی سی ایل کا تعاون حاصل ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!