کرکٹ

قومی کرکٹر شاہین آفریدی کا اپنے فینز کیلئے پیغام وائرل

قومی کرکٹر شاہین آفریدی کا اپنے فینز کیلئے پیغام وائرل

شاہین آفریدی اسلام آباد میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے آج اسلام آباد ٹریفک آفس جا کر اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا۔

شاہین آفریدی نے یہ بھی بتا دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا تجربہ کیسا رہا۔

نوجوان کرکٹر نے اپنے فینز کے نام ایک ویدیو پیغام بھی ریکارڈ کروا دیا جو اس وقت سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔ پاکستان کی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کیپٹن شاہین شاہ آفریدی کی عمر 26 سال ہے۔

وہ 6 اپریل 2000ء کو لنڈی کوتل، خیبر پختونخوا میں پیدا ہوئے تھے۔ اپریل 2026 میں انہوں نے اپنی 26ویں سالگرہ منائی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ڈرائیونگ لائسنس لینے کے لئٹریفک آفس میں گئے تو انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شاہین آفریدی نے بتایا کہ میں ڈرائیونگ کا لائسنس بنوانے کے لیے آیا تھا ۔ سب کچھ توقع سے زیادہ آسانی سے ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سنا تھا ڈرائیونگ کا لائسنس مشکل سے بنتا ہے لیکن اب یہ مشکل کام آسان ہو چکا ہے۔

شاہین آفریدی نے اپنے فینز کو مشورہ دیا کہ جن کے ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنے وہ سب جلدی اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنوا لین انہوں نے تاکید کی کہ لائسنس ضرور بنوائیں۔ ہم نے دوسرے لوگوں کی بھی حفاظت کرنی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!