دیگر سپورٹسوالی بال
اسلام آباد میں کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کا شاندار آغاز
افتتاحی میچ میں قازقستان نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی

اسلام آباد میں کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کا شاندار آغاز
افتتاحی میچ میں قازقستان نے نیپال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی
اسلام آباد ; پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف) کے زیرِ اہتمام زونگ 5G سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (CAVA) مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کا شاندار آغاز اسلام آباد میں ہو گیا
چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں قازقستان نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد نیپال کو 3-2 سے شکست دے دی قازقستان نے پہلے دو سیٹس 25-19 اور 25-21 سے اپنے نام کیے،
تاہم نیپال نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسرا سیٹ 34-32 اور چوتھا سیٹ 25-19 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن پانچویں سیٹ میں قازقستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15-9 سے کامیابی حاصل کی اور میچ 3-2 سے اپنے نام کر لیا