
پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر، ویسٹ انڈیز 1 وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا سکا
ٹروبا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔
برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کھیل رکنے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنائے تھے۔
میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گری جب اوپنر برینڈن کنگ 28 گیندوں پر 12 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتا۔
قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں پاکستان نے بیٹنگ آرڈر میں اہم تبدیلی کی ہے، اوپننگ کی ذمہ داری اظان اویس اور امام الحق کو دی گئی ہے۔
شان مسعود تیسرے نمبر پر جبکہ بابر اعظم چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔
پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا کو آل راؤنڈر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے،
جبکہ فاسٹ بالنگ اٹیک میں عامر جمال، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے ڈیبیو کیا۔
علی عثمان کو ڈیبیو کیپ سلمان علی آغا نے دی، جس کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں مبارکباد دی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور سیریز میں بہترین کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہوگی اور کوشش ہوگی کہ اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی۔



