کرکٹ

کیون پیٹرسن کی انگلینڈ ٹیم میں واپسی، وائٹ بال ٹیم کے اسپیشلسٹ مینٹور مقرر

کیون پیٹرسن کی انگلینڈ ٹیم میں دھماکے دار واپسی،وائٹ بال ٹیم کے اسپیشلسٹ مینٹور مقرر

جس بیٹسمین نے کبھی انگلینڈ کے لیے میدان میں دھوم مچائی، وہ اب ایک بار پھر انگلش ٹیم کے ساتھ نظر آئے گا، کیون پیٹرسن کی شاندار واپسی ہوگئی۔

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن ایک نئے کردار کے ساتھ انگلش ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر کیون پیٹرسن کو انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کا اسپیشلسٹ مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیٹرسن اگلے سال کے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق کیون پیٹرسن ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں میں بھی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

ای سی بی کے اعلامیے کے مطابق کیون پیٹرسن انگلینڈ ٹیم کے ساتھ مختلف اہم سیریز اور دوروں میں منسلک رہیں گے۔ وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دوروں کے علاوہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی انگلش وائٹ بال اسکواڈ کو اپنی رہنمائی اور تجربے سے فائدہ پہنچائیں گے۔

کیون پیٹرسن نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہیں انگلینڈ ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کے مشن میں مدد کرنے کی پیشکش کی گئی۔

سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ 2014 کے بعد ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کا یونیفارم پہننا ان کے لیے ایک انتہائی خاص اور یادگار لمحہ ہوگا۔کیون پیٹرسن کی واپسی کو انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے،

کیونکہ وہ اپنے طویل بین الاقوامی تجربے اور جارحانہ کرکٹ کی سوچ کے ذریعے ٹیم کو بڑے ایونٹ کی تیاریوں میں مدد فراہم کریں گے۔

کیون پیٹرسن کے تجربے کے ساتھ انگلینڈ نے ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ سابق کپتان کا مینٹورنگ کردار ٹیم کو عالمی ٹائٹل تک پہنچانے میں کتنا مددگار ثابت ہوتا ہے۔
متعلقہ خبریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!