کرکٹ

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا۔
ٹورنامنٹ کے میچ آفیشلز پینل میں 2 ریفریز اور 8 امپائرز شامل ہیں،

سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور کامران چودھری ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ علی نقوی اور کامران چودھری آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میچ ریفریز کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، ناصر حسین اور راشد ریاض وقار ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض ادا کریں گے۔

دیگر امپائرز میں پی سی بی انٹرنیشنل پینل کے عبدالمقیت، سید امتیاز اقبال، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے 7 لسٹ اے میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں میچز کا آغاز دوپہر تین بجے ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!