ہاکی

ہاکی ورلڈ کپ : پاکستان اور ویلز کا سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر

،گرین شرٹس کو اگلا میچ جیتنا ہوگا

ہاکی ورلڈ کپ،پاکستان اور ویلز کا سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر،

گرین شرٹس کو اگلا میچ جیتنا ہوگا

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کیے، تاہم کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کرسکی۔

ڈرا کے بعد قومی ٹیم کے لیے اگلا میچ انتہائی اہم ہوگیا ہے۔نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان دلچسپ مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے رحمان، سفیان خان اور حنان نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جبکہ ویلز کے فرلونگ نے دو مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا اور بریڈ شا نے ایک گول کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور دونوں جانب سے گول کرنے کے متعدد مواقع پیدا ہوئے، تاہم مقررہ وقت کے اختتام پر اسکور 3-3 رہا۔

پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کا سامنا کیا تھا، جہاں قومی ٹیم کو 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹوریٹ رشمیر، سیم وارث، سیم بوپر اور جیمز نے گول کیے تھے، جبکہ پاکستان کی جانب سے آخری کوارٹر میں ایک گول کیا گیا تھا۔ویلز کے خلاف میچ برابر ہونے کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں اگلا مقابلہ فیصلہ کن اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

قومی ٹیم بدھ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی اور اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا۔

پاکستانی اسکواڈ میں کپتان ابوبکر محمود اور عماد شکیل بٹ کو ورلڈ کپ کا سابقہ تجربہ حاصل ہے، جبکہ قومی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی پہلی مرتبہ اس بڑے عالمی ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں۔

ویلز کے خلاف میچ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان کی نظریں اب بھارت کے خلاف اہم مقابلے پر ہیں، جہاں ایک کامیابی ہی قومی ٹیم کو اگلے مرحلے کی دوڑ میں برقرار رکھ سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!