کرکٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست؛ برمنگھم ٹیسٹ کیلئے مزید 6 کھلاڑی طلب

صائم ایوب اورعرفات منہاس کی شمولیت کاامکان ، رضااللہ اورعمران جونیئرکوبھی طلب کرلیاگیا

دورۂ انگلینڈ: قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، تیسرے ٹیسٹ کیلئے تبدیلیوں کا فیصلہ

دورۂ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی غیرمعیاری کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم انتظامیہ اور بورڈ حکام کے درمیان ہوٹل میں اہم اجلاس ہوا، جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ مزید کرکٹرز کو پاکستان سے انگلینڈ طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،

صائم ایوب عبداللہ فضل عرفات منہاس وکٹ کیپر روحیل نذیر فاسٹ بولر عمران جونیئر رضا اللہ کو انگلینڈ طلب کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اور امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،

امام الحق کی انجری کے معاملے پر تحقیقات کئے جانے کا امکان ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید فیصلہ بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کے معاملات میں مائیک ہیسن، سرفراز احمد کے ساتھ مل کر اہم امور دیکھیں گے، تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون اور حکمت عملی میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

بورڈ حکام نے لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تسیرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!